16/06/2026
سوال یہ نہیں آج آپ کتنے لوگوں کےقتل سے باز رہے؟ بلکہ سوال یہ ہے کہ کیا آج آپ نے ’’خداوند اپنے خدا سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے محبت رکھی؟ یا کیا آپ نے ’’اپنے پڑوسی سے اپنے برابر محبت رکھی؟‘‘ (متی ۲۲: ۳۷- ۳۹)۔اِس حکم پر عمل کرنے میں آپ کتنی بار ناکام ہوئے؟ کیا یہ ناکامی محض ’’تھوڑی سی‘‘ تھی؟ ہرگز نہیں، ہم ایسا کرنے میں کئی بار نا کام ہوتے ہیں ، جس کا مطلب ہے کہ ہم کئی بار گناہ کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں یسوع مسیح کی کامِل راست بازی کی ضرورت ہے، کیوں کہ فقط وہی واحد ہستی ہیں جس نے شریعت کی کامِل تکمیل کی۔








