لیگنئیر کا بلاگ

آرسی سپرول کی تعلیمی جماعت ہیں اور ہم ممکن حد تک بہت سارے لوگوں کے لئے پھر پور طور پر خُدا کی پاکیزگی کی منادی تعلیم اور دفاع کے لئے موجود ہیں۔ ہمارا مشن ، جذبہ اور مقصد یہ ہے کہ لوگوں کی خُدا کی پہچان اور پاکیزگی میں نشوونما کے لئے مدد کرنا ہے۔


 

18/10/2024

ایکلیسیا: بلائے ہوئے

غالباً، مرقس نے جن پانچ لوگوں کا ذِکر کِیا ہے اُن سے کہیں زیادہ لوگ یسوع کی پیروی کر رہے تھے۔ اِس گروہ میں سے، اُس نے پطرس، اندریاس،یعقوب، یوحنا، متی اور دیگر شاگردوں کو بُلایا۔
18/10/2024

باقاعدہ علمِ الٰہی کے ماخذ

باقاعدہ ماہرِ  الہٰیات  کا بنیادی ماخذ بائبل مقدس ہے۔ درحقیقت، بائبل مقدس تینوں الہٰیاتی ضابطوں کے لئے بنیادی ماخذ ہے: بائبلی علمِ الٰہی ، تاریخی علمِ الہیٰ، اور باقاعدہ علمِ الٰہی۔
20/09/2024

تین  چیزیں جو آپ کومرقُس کی اِنجیل  کے بارے میں جاننی چاہئیں  

مرقس کی انجیل، چاروں اناجیل میں سب سے مختصر ہے، لیکن یہ علم المسیح سے بھرپور ہے۔ دیگر اناجیل کی طرح، مرقُس کی  اِنجیل کو بھی اِس کے الہٰیاتی پیغام کی قدر  کے لئے ایک مسلسل بیانیے کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ مرقس  کو ایک بیانیہ کے طور پر پڑھنے کا مطلب یہ ہے کہ پورے مجموعے کو یہ بتانے کی اجازت دی جائے کہ ہم اِس کے کسی بھی حصے کو کس طرح پڑھتے ہیں۔
20/09/2024

تین  چیزیں جو آپ کومتی کی اِنجیل  کے بارے میں جاننی چاہئیں  

متی کی اِنجیل پرانے عہد نامے میں ظاہر ہونے والی نجات کی کہانی کو جاری رکھتی ہے اور سب سے مناسب طور پر، نئے عہد نامہ میں ہمارے لئے راستہ یا دروازہ ہے۔ متی رسول،بار بار پرانے عہد نامے کا حوالہ دیتا ہے، یہاں تک کہ اُسی کے انداز میں لکھتا  بھی ہے۔
20/09/2024

تین  چیزیں جو آپ کوغزل الغزلات کی کتاب  کے بارے میں جاننی چاہئیں  

غزل الغزلات کی کتاب، سلیمان بادشاہ کی روایت میں ایک منظوم تحریر ہے ( غزلُ الغزلات ۱: ۱)، جس  میں واِعظ اور اِمثال کی کتاب جیسا ادب بھی شامل ہے۔عبرانی میں غزل الغزالات کی کتاب کے عنوان کی گرائمر (’’گیتوں کے گیت‘‘)ہے، جس کا مطلب ہے  ’’ سب سے بہترین گیت‘‘، جیسے ’’بادشاہوں کا بادشاہ‘‘ یا ’’ خداوندوں کا خدا‘‘۔
20/09/2024

تین  چیزیں جو آپ کوواعِظ کی کتاب  کے بارے میں جاننی چاہئیں  

بہت سے لوگ واعِظ کی کتاب کے  شروع میں ہی ٹھوکر کھاتے ہیں، کیوں وہ  کتاب کےبیان کردہ موضوع سے  لغزش کا شکار ہوتے ہیں۔ انگریزی بائبل کے کنگ جیمس ورژن (اور دیگر متعلقہ تراجم ) میں اِس کے موضوع کو یوں بیان کِیا گیا ہے کہ ’’باطِل ہی باطِل واعِظ کہتا ہے باطِل ہی باطِل۔ سب کچھ باطِل ہے (واعِظ ۱: ۲)۔ 
14/09/2024

تین  چیزیں جو آپ کوزبور کی کتاب  کے بارے میں جاننی چاہئیں  

زبور کی کتاب ، گیتوں کی وہ کتاب ہے جو ہمارا خداوند یسوع مسیح ہر سبت کے دِن گایا کرتا تھا۔ آج کی کلیساؤں  میں ہمارے پاس گیتوں  کی بے شمار کتابیں ہیں؛لیکن یسوع مسیح کےدَور میں صِرف ایک گیت کی کتاب ہوتی تھی یعنی  زبور کی کتاب (Psalter) جو ۱۵۰ مزامیر پر مشتمل ہے۔   ہم اپنے نجات دہندہ کی اِس گیت کی کتاب کو کتنی اچھی طرح جانتے ہیں؟
14/09/2024

تین  چیزیں جو آپ کو۱-۲سلاطین کی کتاب  کے بارے میں جاننی چاہئیں  

ق م میں شاہِ یہوداہ یہویاکین کی قید خانہ سے رہائی کے بعد، سلاطین کی کتاب کو  اُس کی حتمی شکل میں سب سے پہلے قلم بند کیا  جا سکتا تھا  (۲- سلاطین ۲۵: ۲۷) اور  چونکہ اِس میں جلاوطنی سے واپسی کا ذکر نہیں  ملتا ،تو ممکنہ طور پر یہ بابلی جلاوطنی کے دوسرے نصف حصے میں لکھی گئی تھی۔ 
14/09/2024

تین  چیزیں جو آپ کو۱-۲سموئیل کی کتاب  کے بارے میں جاننی چاہئیں  

۱-۲ سموئیل کی کتاب سو سالہ مدت کے واقعات کو بیان کرتی ہے جو قاضیوں کے دَور کے اختتام اور داؤد کی  بادشاہت کے قیام کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ۱-۲سموئیل کی کتاب سے سیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے، اور ہم ذیل میں اِن میں سے تین سچائیوں کو دیکھیں گے۔