
معادیاتی (آخرت)زندگی
13/05/2025
اپنی کلیسیا کے لیے مسیح کی محبت
26/05/2025تاریکی میں نُور

ہمارا خاندان ایک بار سونے کی ایک پرانی کان کی سیر پر گیا تھا۔ جب ہم غار کی گہرائی میں چلے گئے تو گائیڈ نے بتایا کہ اِن کان کنوں کے لیے زندگی کیسی ہےجو ایک وقت میں کئی ہفتوں تک زیر زمین محنت کرتے تھے، جو اپنا راستہ روشن کرنے کے لیے تیل کی لالٹینوں پر انحصار کرتے تھے۔ اِس کے بعد اُس نے روشنی بند کر دی، اور ہم نے خود کو مکمل اندھیرے میں پایا۔ مَیں اِسے کبھی نہیں بھولا۔ دم گھٹنے والے گُھپ اندھیرے میں مَیں مایوسی محسوس کر رہا تھا۔
پوری انسانی تاریخ میں، ہم نے اندھیرے کو روشن کرنے کے طریقے ایجاد کیے ہیں۔ تیل کے لیمپ سے لے کر بجلی تک فلیش لائٹ کے فون تک، جب سورج غروب ہوتا ہے تو ہم اِن سے اپنا راستہ روشن کرتے ہیں۔ ہم یہ اچھی وجہ[مقصد] کے لئے کرتے ہیں۔ روشنی کے بغیر، ہم گھومنے پھرنے کے لیے نہیں دیکھ سکتے۔ ہم ٹھوکر کھاتے ہیں اور چیزوں پر گرتے ہیں۔ اندھیرا ہمیں کمزور بنا دیتا ہے۔
اگرچہ ہم جسمانی تاریکی کے خلاف ہوسکتے ہیں، بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ اپنی فطری روحانی حالت میں، ہم تاریکی کو ترجیح دیتے ہیں۔ اِس تاریکی کو گناہ کے برابر قرار دیا گیا ۔ ہم سچائی کے لحاظ سے اندھے ہیں۔ درحقیقت، ہم ایک روحانی طور پر تاریک دُنیا میں رہتے ہیں، جو روحانی طور پر نابینا لوگوں سے بھری ہوئی ہے—جو روشنی سے ڈرتے ہیں۔
یسعیاہ نبی نے خدا کے لوگوں کو اُن کے گناہ کی تاریکی کی بابت اندھا بیان کیا ہے۔ اُنہیں اُن کی نافرمانی کے لیے زیر التواء فیصلے سے خبردار کرنے کے بعد — ’’نُور کی جگہ تارِیکی کو اور تارِیکی کی جگہ نُور کو دیتے ہیں‘‘ (یسعیاہ ۵: ۲۰) — پھر اُس نے اُمید کا وعدہ کیا۔ اُس نے انہیں اِس دن کے بارے میں بتایا جب دنیا میں روشنی پھوٹ پڑے گی۔’’جو لوگ تارِیکی میں چلتے تھےاُنہوں نے بڑی روشنی دیکھی۔جو مَوت کے سایہ کے مُلک میں رہتے تھےاُن پر نُور چمکا۔(یسعیاہ ۹: ۲)۔ یہ صرف کوئی نُور نہیں ہوگی؛ یہ نُور بڑی خوشی لائے گا‘‘۔
یہ نُور ایک بچے کی صورت میں آئے گا (۹: ۲)۔ یسوع مسیح وہ نور ہے جو دُنیا میں آیا۔ وہ جو اُس پہلے دن جب خدا نے کہا اور روشنی نے تاریکی کو کاٹ دیا وہی تھا جو اَندھوں کی آنکھیں کھولنے آیا تھا تاکہ وہ آخرکار سچائی کی روشنی کو دیکھ سکیں – تاکہ وہ اپنے دلوں کی حقیقی حالت اور نجات اَشد ضرورت کو جان سکیں۔ وہ ہمارے دلوں کی تمام تاریک جگہوں پر روشنی ڈالنے کے لیے آیا۔ وہ ہمارے دل کی گہرائیوں میں چھپے ہوئے گناہ کو ظاہر کرتا ہے، تاکہ ہم توبہ کریں اور اُس میں معافی حاصل کریں۔ وہ ہماری زندگی کی تمام مردہ جگہوں کو زندہ کرنے کے لیے آیا تھا۔ ہمیں خوشی کی معموری بخشنے کے لیے جو صرف اُس کی موجودگی کی روشنی میں پائی جاتی ہے: مَیں نُور ہو کر دُنیا میں آیا ہُوں تاکہ جو کوئی مُجھ پر اِیمان لائے اندھیرے میں نہ رہے ‘‘ (یوحنا ۱۲: ۴۶)۔
جب اس غار کے دورے پر گائیڈ نے لائٹس کو دوبارہ روشن کیا، تو یہ اندھیرے کے مقابلے میں حیران کن حد تک روشن تھی۔ یہ وہی ہے جو یسوع ہمارے لیے ہے: زندگی کا حیرت انگیز نُور جو اندھیرے کو دور کرتاہے۔ یہ کتنی حیرت انگیز سچائی ہے۔ تاریکی مسیح کے نُور پر غالب نہیں آ سکتی (یوحنا ۱: ۵)۔
اس موسم میں، ہم یسعیاہ کی پیشینگوئی کی تکمیل کا جشن مناتے ہیں۔ دُنیا میں نُور آ گیا ہے ۔ خوشی منائیں کہ مسیح نے آپ کے اندھے پن کو ٹھیک کر دیا ہے۔ آپ اب اندھیرے میں نہیں رہتے۔
یہ مضمون سب سے پہلے لیگنئیر منسٹریز کے بلاگ میں شائع ہو چکا ہے۔