ہمارے ایمان کا بیان

لیگنئیر منسٹریز ایمان کے قدیم عقائد جن میں رسولوں کا عقیدہ ، نقایا کا عقیدہ، خلقدون (کسلدون )کا عقیدہ اور تاریخی تحریک ِ اصلاح ِ کلیسیا کے ایمان کے پانچ صولہ (Five Solas) یعنی نکات پر مشتمل ہے۔اور اصلاحی اقرار الایمان یعنی ویسٹ منسٹر اسٹنڈرڈز ، تھری فارم آف یونٹی اور ۱۶۸۹ کے لندن بیپٹسٹ اقرار الایمان سے وابستہ اور قائل ہے۔

بائبل

بائبل مکمل طور پر خُدا کا کامل ، غیر متزلل اور الہامی کلام ہے۔ یہ الٰہی مکاشفہ ہے جو خُدا کے اختیار کی اہمیت رکھتا ہےجسے ہم تسلیم کرنے کے پابند ہیں۔

تثلیث

خُدا کی ذات میں تین امتیازی مگر مکمل طور پر الٰہی اقنوم یعنی خُدا باپ ، خُدا بیٹا اور روح القدس کے درمیان اتحاد پایا جاتا ہے ۔ یہ تنیوں اقنوم اپنے جوہر ، قدرت اور جلال میں یکساں طور پر حقیقی اور ابدی خُدا ہیں۔

خُدا

خُدا ایک روح ہے ، لا محدود ، ابدی اور اپنی ذات ،حکمت، قدرت ، پاکیزگی ، انصاف ، بھلائی اور سچائی میں لاتبدیل ہے۔ خُدا مکمل طور پر عالم ِ الغیب ، قادرِ مطلق ، ہر جگہ موجود اور اُسے سیکھنے اور کسی بات میں بلوغت کی ضرورت ہے۔

یسوع مسیح

یسو ع مسیح کامل خُدا اور کامل انسان ہے جس کی ایک الٰہی شخصیت میں دو ذاتیں پائی جاتی ہیں جو ناقابل ِ جُدا، اخلاط ، آمیزش اور تقسیم سے مبرا ہیں۔ یسوع کنواری مریم سے پیدا ہوا اور ہمارے درمیان کامل زندگی گزاری، مصلوب ہوا ، مر گیا ، دفن ہوا اور تیسرے دن مُردوں میں سے جی اُٹھا ، آسمان پر چڑھ گیا اور عدالت کے لئے آسمان پر سے جلال میں اُترے گا ۔ وہ خُدا اور انسان کے مابین واحد درمیانی ہے۔

روح القدس

روح القدس باپ اور بیٹے کے ساتھ ہم جوہر ہے ۔ وہ ابدیت سے باپ اور بیٹے سے صادر اور ایماندروں کے دِلوں میں بستا ہے ۔ اُنکی نئی پیدا یش اُنکے بغیر خود آپ موثر بناتا ہے اور اُن کے ساتھ مل کر اُس کی تقدیس کا کام کرتا ہے۔

تخلیق

خُدا نے اپنے کلام کی قدرت سے عدم سے آسمان اور زمین اور اُن میں موجود سب کچھ کو پیدا کیا ۔ اور نہایت قدوس ، خردمند اور قوی پروردگاری کے مطابق اپنی ساری مخلوقات کو سنبھالتا اور اُن پر حکومت کرتا ہے ۔

انسان

دیگر مخلوقات کو پیدا کرنے کے بعد خُدا نے انسان کو اپنی شبیہ پر نرو ناری پیدا کیا ۔ چونکہ آدم نے گناہ کیا اور بُری طرح اپنی ذمہ داری میں ناکام ہوا اس لئے وہ اور اُس کی ساری نسل اخلاقی بگاڑ کی حالت میں مبتلا ہو کر اپنے خالق سے دُور ہو گئی ۔ اس لئے اب وہ گناہ کی سزا اور موت کی مستحق ہے۔

کفارہ

کیونکہ سب نے گناہ کیا اس لئے کفارہ ضروری ہے تاکہ خُدا سے انسان کی صلح ہو جائے۔ یسوع مسیح نے اپنے کفارے کی صورت میں اپنے لوگوں کے لئے صلیب پر موت کے ذریعے عوضی فدیہ ادا کیا ۔ اُس نے اُن ایمانداروں سےجو اپنے گناہوں کی توبہ کر کے صرف اُس کی نجات پر بھروسہ رکھتے ہیں اپنی کامل راستبازی اُن سے محسوب کی ۔

شریعت

اخلاقی شریعت کامل طور پر خُدا کی لا تبدیل ذات و کردار کی عکاس ہے اور تمام لوگوں یعنی ایمانداروں اور غیر ایمانداروں کو تعمیل کی پابند بناتی ہے۔

کلیسیا

مسیح نے ایک دیدنی کلیسیا قائم کی جسے روح القدس کی قدرت اور پاک نوشتوں کے اختیار کے ماتحت جینے ، مسیح کی انجیل کی منادی کرنے سکرامنٹوں کی ادائیگی اور کلیسیا ئی ضابطہ کے اطلاق کے لئے بلایا گیا ۔

مسیحیت اور ثقافت

لیگنئیر ایسی مسیحی تنظیموں اور اداروں کی خدمات کی حمایت کرتی ہے جو کلام اور مسیح کی خداوندیت (بادشاہت )کے حتمی اختیار کو تسلیم کرتیں اور انسان اور اس کے ماحول کی بھلائی کے لئے خُدا کے احکامات کے سماجی اور ثقافتی مضمرات کے نفاذ کے لئے پُر عزم ہیں۔ لیگنئیر بالخصوص ایسی تنظیموں کی حمایت کرتی ہے جو زندگی کی ترقی کے ابتدائی مراحل میں بے کس انسانوں(بچوں) کے قتل کی مذمت کرتی ہیں اور جو انسانی صنف، جنسیت اور شادی کی غیر بائبلی تعریف کو مسترد کرتی ہیں

اس کے ساتھ لیگنئیر کا علم المسیح کا بیان بھی دیکھیں.