کلام مجسم ہوا

ہم خُدا کے  مجسم ہونے  کے بھید اور معجزہ
         کا اقرار کرتے ہیں اور مسیح یسوع ہمارے خُداوند  کے ذریعے
         اپنی نجات کے لئے شادمان ہوتے ہیں
باپ اور روح القدس کے ساتھ ،
         بیٹے نے تمام چیزیں پیدا کیں، وہ تمام چیزوں کو سنبھالتا ہے
         اور تمام چیزوں کو نیا بناتا ہے۔
         حقیقی خُدا ہے اور حقیقی انسان بناایک شخصیت میں دو ذاتیں رکھتا ہے
وہ کنواری مریم سے پیدا ہو ا
         اور ہمارے درمیان رہا
         مصلوب ہوا، مر گیا اور دفن ہوا
         تیسرے دن زندہ ہو کرآسمان پر چڑھ گیا
         دوبارہ جلال میں عدالت  کرنے  آئے گا۔
ہمارے لئے اُس نے شریعت کو پورا کیا
         ہمارے گناہوں کا فدیہ دیکر خُدا کے قہر کے مطالبہ کو پورا کیا
         ہماری گندی دھجیوں کو لیکر ہمیں اپنی راستبازی دی
وہ ہمارا نبی، کاہن اور بادشاہ ہے
         اپنی کلیسیا کو قائم کر رہا ہے
         ہماری شفاعت کرتا اور تمام چیزوں پر حکومت کرتا ہے
         ہم اُس کے پاک نام کی تمجید کرتے ہیں  
                                             آمین۔