ہمارے رہنما اصول سچائی کا تقدس
ہماری خدمت کا سب سے بنیادی رہنما اصول سچائی کا تقدس ہے۔ اگرچہ ہم لوگوں کو قائل کرنے، نصحیت کرنے اور اُنکی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم بڑی احتیاط سے ایسے طریقوں سے گریز کرتے ہیں جن میں ساز باز ہو جیسے جھوٹا جرم عا ئد کرنایا فوائد یا خدمت کی ضروریات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا۔ لہذا ہم مندرجہ ذیل معیارات کے پابند ہیں:
- ہم ’’بحران میں اپیل ‘‘ نہیں کریں گے حتیٰ کہ مالی بحران بھی موجود ہو۔
- ہم لوگوں کو عطیات یافروخت کے لئے مجبور نہیں کریں گے
- ہم فروخت میں سودے بازی کے حربے استعمال نہیں کریں گے
- ہم مصنوعات کی قیمت پر جھوٹی رعایت کا استعمال نہیں کریں گے
- ایسے جھوٹےفوائد کے وعدے نہیں کریں گے جن کی ہم ضمانت نہیں دے سکتے
- ہم ناقص مصنوعات کے حوالے سے طلبا کی شکایات پر بحث نہیں کریں گے
- ہم اپنی ضروریات کی بجائے اپنے طلبا کی ضروریات پر توجہ دیں گے
- ہم اپنے تمام طلباء کے ساتھ خوش اخلاق اور شائستہ برتاؤ رکھیں گے۔
- ہم آرڈرز اور عطیات کا فوری جواب دینے کی کوشش کریں گے
- ہم نامزد فنڈز کا استعمال اُنکے تعین کے مطابق کریں گے
- ہم ایک مخصوص پروجیکٹ کے لئے اکٹھے کیے گئے فنڈ کو صرف اُسی پروجیکٹ کے لئے استعمال کریں گے۔
مختار ہوتے ہوئے ہم خداوند کو جوابدہ ہیں اور یہ ہمارا نصب العین ہے کہ ہم اپنے ملازمین میں طرز ِ عمل کے اِن اصولوں کو فرو غ دیں۔
خدمت کا رویہ
- اپنے حلقوں کی تواقعات کو سمجھنا اور اِن کوبڑھانا
- دُنیا بھر میں لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بائبلی اور راسخ مصنوعات اور خدمات کو بڑھانا
- خُدا کے کلام کے ذریعے پیشہ وارانہ قیادت اور شخصی ترقی فراہم کرنا
ایمانداری کا جذبہ
- تمام انضباطی معیارات اور مطالبات کی تعمیل کرنا
- مسلسل تجزیے اور بہتری کے ذریعے خدمت اور مصنوعات کی عمدگی کے تمام پہلوؤں کے لئے کو شش کرنا
- شفافیت ، وفاداری اور اعتماد کے ذریعے باہمی فائدمند تعلقات کو فروغ دینا
وفاداری کا ورثہ
- تنظیم کو بائبلی لا خطائیت اور نظریاتی راسخ العتقادی کا پابند بنانا
- مصنوعات اور خدمات کو ڈاکٹر سپرول کی عمر بھر کی خدمت کے مطابق بنانا
- وسائل کی اچھی مختاری و ذمہ داری کو یقینی بنانا۔