لیگنئیر کا بلاگ

آرسی سپرول کی تعلیمی جماعت ہیں اور ہم ممکن حد تک بہت سارے لوگوں کے لئے پھر پور طور پر خُدا کی پاکیزگی کی منادی تعلیم اور دفاع کے لئے موجود ہیں۔ ہمارا مشن ، جذبہ اور مقصد یہ ہے کہ لوگوں کی خُدا کی پہچان اور پاکیزگی میں نشوونما کے لئے مدد کرنا ہے۔


 

20/09/2024

تین  چیزیں جو آپ کوغزل الغزلات کی کتاب  کے بارے میں جاننی چاہئیں  

غزل الغزلات کی کتاب، سلیمان بادشاہ کی روایت میں ایک منظوم تحریر ہے ( غزلُ الغزلات ۱: ۱)، جس  میں واِعظ اور اِمثال کی کتاب جیسا ادب بھی شامل ہے۔عبرانی میں غزل الغزالات کی کتاب کے عنوان کی گرائمر (’’گیتوں کے گیت‘‘)ہے، جس کا مطلب ہے  ’’ سب سے بہترین گیت‘‘، جیسے ’’بادشاہوں کا بادشاہ‘‘ یا ’’ خداوندوں کا خدا‘‘۔
20/09/2024

تین  چیزیں جو آپ کوواعِظ کی کتاب  کے بارے میں جاننی چاہئیں  

بہت سے لوگ واعِظ کی کتاب کے  شروع میں ہی ٹھوکر کھاتے ہیں، کیوں وہ  کتاب کےبیان کردہ موضوع سے  لغزش کا شکار ہوتے ہیں۔ انگریزی بائبل کے کنگ جیمس ورژن (اور دیگر متعلقہ تراجم ) میں اِس کے موضوع کو یوں بیان کِیا گیا ہے کہ ’’باطِل ہی باطِل واعِظ کہتا ہے باطِل ہی باطِل۔ سب کچھ باطِل ہے (واعِظ ۱: ۲)۔ 
14/09/2024

تین  چیزیں جو آپ کوزبور کی کتاب  کے بارے میں جاننی چاہئیں  

زبور کی کتاب ، گیتوں کی وہ کتاب ہے جو ہمارا خداوند یسوع مسیح ہر سبت کے دِن گایا کرتا تھا۔ آج کی کلیساؤں  میں ہمارے پاس گیتوں  کی بے شمار کتابیں ہیں؛لیکن یسوع مسیح کےدَور میں صِرف ایک گیت کی کتاب ہوتی تھی یعنی  زبور کی کتاب (Psalter) جو ۱۵۰ مزامیر پر مشتمل ہے۔   ہم اپنے نجات دہندہ کی اِس گیت کی کتاب کو کتنی اچھی طرح جانتے ہیں؟
14/09/2024

تین  چیزیں جو آپ کو۱-۲سلاطین کی کتاب  کے بارے میں جاننی چاہئیں  

ق م میں شاہِ یہوداہ یہویاکین کی قید خانہ سے رہائی کے بعد، سلاطین کی کتاب کو  اُس کی حتمی شکل میں سب سے پہلے قلم بند کیا  جا سکتا تھا  (۲- سلاطین ۲۵: ۲۷) اور  چونکہ اِس میں جلاوطنی سے واپسی کا ذکر نہیں  ملتا ،تو ممکنہ طور پر یہ بابلی جلاوطنی کے دوسرے نصف حصے میں لکھی گئی تھی۔ 
14/09/2024

تین  چیزیں جو آپ کو۱-۲سموئیل کی کتاب  کے بارے میں جاننی چاہئیں  

۱-۲ سموئیل کی کتاب سو سالہ مدت کے واقعات کو بیان کرتی ہے جو قاضیوں کے دَور کے اختتام اور داؤد کی  بادشاہت کے قیام کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ۱-۲سموئیل کی کتاب سے سیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے، اور ہم ذیل میں اِن میں سے تین سچائیوں کو دیکھیں گے۔
31/08/2024

تین چیزیں جو آپ کو فلپیوں کی کلیسیا کے بارے میں جاننی چاہئیں

مسیحی رفاقت کے لئے ایک خاص اِصطلاح ” koinōnia “ مستعمل ہے جس کا ترجمہ”شراکت داری، میل جول ، رفاقت، یک جہتی“ کیا جاتا ہے۔ یہی وہ چیز ہے جو پولس کے فلپیوں کے نام خط کو کتابی صورت دیتی ہے۔
31/08/2024

  تین چیزیں جو آپ کو اِفسیوں کی کلیسیا کے بارے میں جاننی چاہئیں

پولس کا اِفسیوں کے نام خط رومیوں کے شانہ بشانہ اُس کی فکر کی بہترین مثال کے طور پر قائم ہے۔ اِفسیوں، مضامین کے اعتبار سے آسمانی خط ہے جس میں عظیم سچائیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ اِس میں حقیقت پسند اور قابلِ رسائی ہدایات بھی پائی جاتی ہیں۔
31/08/2024

تین چیزیں جو آپ کو گلتیوں کی کلیسیا کے بارے میں جاننی چاہئیں

بعض قارئین شاید اِس بات سے ناواقف ہوں گے کہ گلتیہ میں پولُس  کی رسولی حیثیت پر مخالفین نے حملہ کیا تھا۔ اُنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پولُس  سچا رسول نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پولُس  رسول اپنی زمینی خدمت میں مسیح  کا حقیقی پیروکار نہیں تھا۔
31/08/2024

تین چیزیں جو آپ کو کرنتھیوں کے  دُوسرے خط کے بارے میں جاننی چاہئیں

کرنتھیوں کے پہلے خط کی طرح کرنتھیوں کا دُوسرا خط بھی کلیسیا سے مخاطب ہو کر متعدد غیر اِخلاق مسائل کا اِحاطہ کرتا ہے، جو جھوٹے اُستادوں، فرقہ واریت اور اِلہٰیاتی مسائل سے دوچار تھی۔