لیگنئیر کا بلاگ

آرسی سپرول کی تعلیمی جماعت ہیں اور ہم ممکن حد تک بہت سارے لوگوں کے لئے پھر پور طور پر خُدا کی پاکیزگی کی منادی تعلیم اور دفاع کے لئے موجود ہیں۔ ہمارا مشن ، جذبہ اور مقصد یہ ہے کہ لوگوں کی خُدا کی پہچان اور پاکیزگی میں نشوونما کے لئے مدد کرنا ہے۔


 

16/07/2026

جانفشانی اور سُستی و کاہلی

پروٹسٹنٹ محنت کی اخلاقیات  نہ صرف دیانت دارانہ  محنت کی فضیلت پر زَور دیتی ہے بلکہ اِس  محنت  میں جانفشانی کی تاکید بھی کرتی ہے۔ امثال ۱۸: ۹ کے مطابق ’’ کام میں سُستی کرنے والا مُسرِف کا بھائی ہے۔‘‘ امثال کی پوری کتاب  میں فقط محنت کرنے والے کی ہی نہیں، بلکہ اُس شخص کی تعریف کی گئی ہے جو جانفشانی سے کام کرتا ہے۔بالفاظِ دیگر، ہمیں  اپنے کام میں اپنی بہترین صلاحیتوں اور بھرپور کاوشوں کو بروئے کار لانا چاہئے۔  
09/04/2024

مسیح کی بادشاہی کی نشوونما

اپنی انجیل کے چوتھے باب میں ،مرقس مسیح یسوع کی بادشاہی کے متعلق  تین تمثیلوں کو اکٹھا کرتا ہے جن میں بیجوں کو کلیدی اِستعارے کے طور پر بیان کیا گیا ہے ۔