لیگنئیر کا بلاگ

آرسی سپرول کی تعلیمی جماعت ہیں اور ہم ممکن حد تک بہت سارے لوگوں کے لئے پھر پور طور پر خُدا کی پاکیزگی کی منادی تعلیم اور دفاع کے لئے موجود ہیں۔ ہمارا مشن ، جذبہ اور مقصد یہ ہے کہ لوگوں کی خُدا کی پہچان اور پاکیزگی میں نشوونما کے لئے مدد کرنا ہے۔


 

12/02/2025

بائبل مقدس

اگرچہ اصلاحِ کلیسیا کی جنگیں محض ایمان کے ذریعے سے تصدیق کے حوالے سے شدید  تھیں، لیکن درُست طور پر یہ بھی دیکھا کیا گیا ہے کہ رومن کیتھولک کلیسیا کے ساتھ سب  سے شدید جنگ اختیار سے متعلق تھی
06/02/2025

فضل کی خدمت کے عام وسیلے

جونا تھن ایڈوارڈز موہاک اور موہکین انڈین  کے لئے ۱۷۵۱ء ۔ ۱۷۵۸ ء مشنری پاسٹر کی خدمات انجام دیتا رہا ہے۔ شمال مشرقی سرحد میں خدمات کے متعدد چیلنجوں کے باوجود، نیو انگلینڈ کے اِس  خادم نے مشن اور شاگردیت  کے لئے انسان مرکوز  طریقوں پر  اکتفا نہیں کیا  بلکہ، رسولوں کی طرح، ایڈورڈز بھی فضل کے عام وسائل  سے انجیل کی منادی  کے لیے وقف تھا (اعمال ۲: ۲۴)۔
04/02/2025

خدا وند کی میز پر آنا

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ خداوند کی میز پر آنے کا حکم موت کے خوف کے ساتھ صادر ہوتا ہے۔ پھر بھی یہ عشائے ربانی کے بارے میں پولس کی وہی ہدایات ہیں جسے ہم 1۔کرنتھیوں 23:11-25 میں واضح طور پر پڑھتے ہیں۔ 
28/01/2025

دُنیاوی برکات

آپ کے بچے صبح اُٹھتے ہیں۔ اُن میں سے ایک کراہتا ہے کہ ”مَیں سکول سے تھک گیا ہوں“ آپ کا دِل بازگشت کرتا ہے کہ ”میرے لئے آج پھر وہی مشقت“۔ یا پھر آپ اندھیری اور سرد صبح میں یہ کہتے ہوئے کام کے لئے نکلتے ہیں کہ ”ایک اور دِن، ایک اور ڈالر“۔ آپ دوکان کی طرف دوڑتے ہیں اور افسردہ چہرے کے ساتھ یہ شکایت کرتے ہیں کہ ”کیا کبھی بہار آئے گی؟“ رات کے کھانے سے پہلے کا وقت آ جاتا ہے، ہر کوئی پریشان ہے اور آپ اپنے بچوں کے بارے میں کچھ اچھے خیالات نہیں سوچ رہے ہیں۔ 
23/01/2025

بادشاہی کی شخصی دِین داری

لفظ دِین داری ایک طرح سے گلے میں چپک جاتا ہے۔ اِس کا کیا مطلب ہے؟ بعض  لوگوں کے لئے متقی ہونے کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ میرا رویہ آپ سے زیادہ پاکیزہ ہے جو نفرت انگیز، بہترین اور بدترین طور پر رُوحانی فخر سے بھرا ہوا ہے۔ دُوسروں کے لئے، متقی ہونے کی گہری جڑیں موراویوں کی بشارتی رِیاکاری کی تاریخ میں پیوست ہیں، جس نے جان ویزلی، اِسی طرح اٹھارھویں صدی کی بشارتی بیداری  اور عصرِ حاضر کو متاثر کیا۔ زیادہ تر لوگ دین داری کو اِنفرادی طور پر شاید کچھ عملی ”رُوحانی قواعد و ضوابط“ سمجھتے ہیں۔ 
21/01/2025

بادشاہی کا بادشاہ اور شریعت

متی کی اِنجیل ایک ایسے بیان کے ساتھ شروع ہوتی ہے جس میں فعل کی کمی پائی جاتی ہے، اِس لئے یہ کتاب کے عنوان کے طور پر کام کر رہا ہے۔ ” یسوع مسیح اِبنِ داؤد اِبنِ ابرہام کا نسب نامہ “ یہاں مختصر طور یہ بیان کیا گیا ہے کہ یہ کتاب کس بارے میں ہے۔ یہ یسوع مسیح کی کہانی ہے۔
20/01/2025

بادشاہی کے شہریوں کا چال چلن 

متی اپنی یادگار اِنجیل میں یسوع مسیح کو اَبرہام اور داؤد کی نسل کے طور پر متعارف کراتا ہے،  وہ اُس کی کنواری سے معجزانہ پیدایش، اُس کے مصر کو جانے اور واپس ناصرۃ آنے کے بارے میں بیان کرتا ہے۔
15/01/2025

بادشاہی کا طریقہ

”کیا یہ سچ ہے؟“۔  کیا واقعی کلیسیا ریاکاری سے بھری ہوئی ہے؟  گزشہ سالوں میں جب مَیں نے اِس اِلزام پر غور کیا ،  یہاں تک کہ مَیں  یہ بھی دیکھا کہ اکثر مسیحی  بڑی خوشی سے  اِس