بادشاہی کی شخصی دِین داری
23/01/2025
ایک مردِ خدا
30/01/2025
بادشاہی کی شخصی دِین داری
23/01/2025
ایک مردِ خدا
30/01/2025

دُنیاوی برکات

آپ کے بچے صبح اُٹھتے ہیں۔ اُن میں سے ایک کراہتا ہے کہ ”مَیں سکول سے تھک گیا ہوں“ آپ کا دِل بازگشت کرتا ہے کہ ”میرے لئے آج پھر وہی مشقت“۔ یا پھر آپ اندھیری اور سرد صبح میں یہ کہتے ہوئے کام کے لئے نکلتے ہیں کہ ”ایک اور دِن، ایک اور ڈالر“۔ آپ دوکان کی طرف دوڑتے ہیں اور افسردہ چہرے کے ساتھ یہ شکایت کرتے ہیں کہ ”کیا کبھی بہار آئے گی؟“ رات کے کھانے سے پہلے کا وقت آ جاتا ہے، ہر کوئی پریشان ہے اور آپ اپنے بچوں کے بارے میں کچھ اچھے خیالات نہیں سوچ رہے ہیں۔ 

ہم میں سے اکثر لوگ حسبِ معمول زندگی بسر کرتے ہیں۔  گزشتہ، حالیہ اور آنے والا ہفتہ ایک جیسا ہی ہے۔ زندگی کے تمام مراحل بیزار ہیں۔ زندگی میں کوئی خوشی نہیں ہے۔ 

لیکن دوستو سنو! یہ سب ٹھیک ہے۔ زندگی میں روزمرہ کے واقعات ایک برکت ہیں۔ اگر آپ دُنیاوی حالات پر ماتم کر رہے ہیں تو ذرا سوچئے کہ آپ کی زندگی یکسانیت کے بغیر کیسی ہو گی۔ ہمارے دوستوں نے اپنا اٹھارہ سالہ بیٹا ایک حادثے میں کھو دیا۔ وہ آپ سے کہیں گے کہ ”اپنے بچوں کے ساتھ ہر لمحے کی قدر کریں“ یہاں تک کہ مایوس کن حالات میں بھی۔ کیوں کہ آپ نہیں جانتے کہ آپ کتنے دِن اور کتنے سال ایک ساتھ گزاریں گے۔ 

ایک اور خاندان میں کینسر بن بلایا مہمان بن گیا ہے۔ وہ بار بار ڈاکٹر کے پاس جا کر کمزوری، درد اور متلی کی بجائے گزشتہ کئی سالوں کی کام کرنے والی زندگی کا خیر مقدم کریں گے۔  

آیئے مسیح میں اپنی زندگی کی برکات کو گننا شروع کریں، نہ صرف بڑے بلکہ چھوٹے بھی۔ وہ ہماری زندگی کے بہت بڑے حصے کو سنوارتے ہیں، اور وہ بڑی برکات کا اِضافہ کرتے ہیں۔ آیئے شکرگزار ہوں، عاجز بنیں اور خدا کی جلالی اُمید کے لئے دُعا کریں۔ 

ہر لمحہ خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے۔ ”بلکہ جب تک زمین قائم ہےبیج بونا اور فصل کاٹنا۔ سردی اور تپش۔ گرمی اور جاڑا دِن اور رات موقوف نہ ہوں گے“ (پیدایش 22:8)۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے پاس واقعات کا یہ سلسلہ اب بھی موجود ہے یعنی کہ ہمارے پاس زندگی ہے اور دُنیا ابھی تک ختم نہیں ہوئی ہے۔ خدا ہمیں معمولات عطا کرتا ہے۔ زندگی کی ہر گردش کے ساتھ، ہم کھاتے ہیں، کام کرتے ہیں، دُوسروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں اور سوتے ہیں۔ ہمارے بچے پیدا ہوتے ہیں، وہ بڑھتے ہیں اور سیکھتے ہیں۔ ہفتے میں چھے دِن ہم محنت کرتے ہیں اور ایک دِن ہم آرام کرتے اور اُس کی عبادت کرتے ہیں۔ سال آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ ہم اپنی محنت سے لطف اندوز ہوتے ہیں کیوں کہ یہ خدا کی طرف سے تحفہ ہے۔ یہ سب کچھ خوبصورت ہے۔ صرف مسیح پر اِیمان رکھنے والے ہی حقیقی معنوں میں زندگی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں کیوں کہ ہمارے پاس اُمید ہے، ایسی اُمید جو زندگی اور اَبدیت کے لئے خدا پر بھروسا رکھنے سے حاصل ہوتی ہے۔ ہمارے پاس مشکل وقت میں جانے کے لئے ایک جگہ موجود ہے۔ آئیں اِس اُمید کو خوش اُمیدی کی قوت سے بھرنے دیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم گنہگار ہیں جو نہ تو خدا کے نجات بخش فضل کے مستحق ہیں اور نہ ہی اُس کی شفقت اور خبرگیری کے جو ہم ہر روز حاصل کرتے ہیں۔ اِس لئے آج ہمارے دِل شکرگزاری سے بھرے ہوئے ہیں، حالاں کہ ہمارا آج بھی ویسا ہی ہے جیسا کہ کل تھا۔ 

پس اپنی برکات کا شمار کریں۔ سورج چمک رہا ہے۔ اُس کے سائے براہ راست اُس کے پروں کی پناہ ہیں (زبور 1:57)۔ خداوند کا شکر ادا کریں جس نے آپ کو اندازہ کے موافق صحت اور خوراک مہیا کی ہے۔ اپنے لوگوں سے محبت کریں۔ کھلی آنکھوں سے دُعا کریں تاکہ آپ ہر روز اُس کی نعمتوں کو دیکھ سکیں، جیسا کہ وہ آپ کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں تھام کر رکھتا ہے۔ اپنی سب راہوں میں خدا کو جلال دیں۔ مسیح اور اُس کی تمام وفاداری کے سبب سے اپنی دُنیاوی برکات سے ضرور لطف اندوز ہوں۔ 

یہ مضمون سب سے پہلے لیگنئیر منسٹریز کے بلاگ میں شائع ہو چکا ہے۔