ایک مردِ خدا
30/01/2025
فضل کی خدمت کے عام وسیلے
06/02/2025
ایک مردِ خدا
30/01/2025
فضل کی خدمت کے عام وسیلے
06/02/2025

خدا وند کی میز پر آنا

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ خداوند کی میز پر آنے کا حکم موت کے خوف کے ساتھ صادر ہوتا ہے۔ پھر بھی یہ عشائے ربانی کے بارے میں پولس کی وہی ہدایات ہیں جسے ہم 1۔کرنتھیوں 23:11-25 میں واضح طور پر پڑھتے ہیں۔  سب سے پہلے پولس ہمیں بنیادی  بات بتاتا ہے۔ ” کیوں کہ یہ بات مجھے خداوند سے پہنچی اور مَیں نے تم کو بھی پہنچا دی کہ خداوند یسُوع نے جِس رات وہ پکڑوایا گیا روٹی لی۔ اور شکر کر کے توڑی اور کہا یہ میرا  بدن ہے جو تمہارے لِئے ہے۔ میری یادگاری کے واسطے یہی کِیا کرو۔ اِسی طرح اُس نے کھانے کے بعد پیالہ بھی لِیا اور کہا یہ پیالہ میرے خُون میں نیا عہد ہے۔ جب کبھی پِیو میری یادگاری کے لِئے یہی کِیا کرو“۔  

غور کریں کہ یسوع دونوں حکم صادر کرتا ہے کہ شاگردوں کو کیا کرنا چاہئے اور کیسے کرنا چاہئے۔ ” میری یادگاری کے لِئے یہی کِیا کرو“۔ مسیحیوں کے لئے عشائے رُبانی اِختیاری یا کوئی ایسی چیز نہیں ہے جسے وہ چاہے لیں یا نہ لیں۔ اُنہیں ایسا کرنے کے لئے بلایا گیا ہے۔ لہٰذا جب ہمارا چرچ عشائے ربانی کی یادگاری کا اہتمام کرے تو ہمیں وہاں موجود ہونے کو ترجیح دینی چاہئے۔ جیسا کہ تمام احکام کے ساتھ ” ایسا کرنے“ کی ہدایت ہماری بھلائی کے لئے ہے۔ عشائے ربانی ہمیں یہ یاد دِلاتی ہے کہ یسوع نے ہمارے لئے کیا کِیا ہے، جب اُس کا بدن ہمارے لئے پیش کیا گیا اور اُس کا خون ہمارے گناہوں کے لئے بہایا گیا۔ اِس کو یاد رکھنے سے ہمارا اِیمان مضبوط ہو گا۔  اور عشائے ربانی میں شامل ہونے کے لئے ہماری کلیسیائی یگانگت کو مضبوط ہونا چاہئے اور ہماری شاگردیت کو ایک مستند گواہ ہونا چاہئےجس طرح دُنیا ہمارے اندر ایک دُوسرے کی محبت کا مشاہدہ کرتی ہے۔ 

پھر بھی اگرچہ عشائے رُبانی اُن لوگوں کے لئے فائدہ مند ہے جو حقیقی معنوں میں خدا پر اِیمان رکھتے ہیں، تاہم یہ اُن لوگوں کے لئے موت کا خطرہ بن سکتا ہے جو نامناسب طور پر یا توبہ کے بغیر اِس میں شامل ہوتے ہیں۔ پولس رسول 1۔کرنتھیوں 27:11-30 میں لکھتا ہے ” اِس واسطے جو کوئی نامناسِب طَور پر خداوند کی روٹی کھائے یا اُس کے پیالے میں سے پِئے وہ خداوند کے بدن اور خُون کے بارے میں قصُوروار ہوگا۔ پَس آدمِی اپنے آپ کو آزما لے اور اِسی طرح اُس روٹی سے کھائے اور پیالے میں سے پِئے۔ کیوں کہ جو کھاتے پیتے  وقت خداوند کے بدن کو نہ پہچانے وہ اِس کھانے پِینے سے سزا پائے گا۔ اِسی سبب سے تم میں بہُتیرے کمزور اور بِیمار ہیں اور بہت سے سو بھی گئے“۔ 

جس انداز سے ہم خداوند کی میز پر آتے ہیں اُس کے سنگین ترین نتائج ہو سکتے ہیں۔ کرنتھس کی کلیسیا نے اِس کو نظر انداز کر رکھا تھا۔ وہ خود غرضانہ رویے کے ساتھ آتے تھے جو کسی بھی طرح سے یہ ظاہر نہیں کرتا تھا کہ عشائے ربانی کا مطلب کیا ہے۔ 

عزیز بھایئو اور بہنو! آئیں ہم اُس موت کے خوف کی جانب توجہ مبذول کریں اور شکرگزاری کرتے ہوئے خداوند کے خون اور بدن کے ساتھ خداوند کی میز پر آئیں جو ہمارے گناہوں کی خاطر پیش کیا گیا اور ہم اُن بھائیوں اور بہنوں کی حیثیت سے آئیں جو یہ جانتے ہیں کہ ”چوں کہ ہم بہت سے ہیں ایک بدن ہیں“ (1۔کرنتھیوں 17:10) اور اُس محبت کے ذریعے جو ہمارے اندر ایک دُوسرے کے لئے ہے یہ ظاہر کریں کہ ہم مسیح کے شاگرد ہیں۔ 

ہر لمحہ خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے۔ ”بلکہ جب تک زمین قائم ہےبیج بونا اور فصل کاٹنا۔ سردی اور تپش۔ گرمی اور جاڑا دِن اور رات موقوف نہ ہوں گے“ (پیدایش 22:8)۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے پاس واقعات کا یہ سلسلہ اب بھی موجود ہے یعنی کہ ہمارے پاس زندگی ہے اور دُنیا ابھی تک ختم نہیں ہوئی ہے۔ خدا ہمیں معمولات عطا کرتا ہے۔ زندگی کی ہر گردش کے ساتھ، ہم کھاتے ہیں، کام کرتے ہیں، دُوسروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں اور سوتے ہیں۔ ہمارے بچے پیدا ہوتے ہیں، وہ بڑھتے ہیں اور سیکھتے ہیں۔ ہفتے میں چھے دِن ہم محنت کرتے ہیں اور ایک دِن ہم آرام کرتے اور اُس کی عبادت کرتے ہیں۔ سال آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ ہم اپنی محنت سے لطف اندوز ہوتے ہیں کیوں کہ یہ خدا کی طرف سے تحفہ ہے۔ یہ سب کچھ خوبصورت ہے۔ صرف مسیح پر اِیمان رکھنے والے ہی حقیقی معنوں میں زندگی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں کیوں کہ ہمارے پاس اُمید ہے، ایسی اُمید جو زندگی اور اَبدیت کے لئے خدا پر بھروسا رکھنے سے حاصل ہوتی ہے۔ ہمارے پاس مشکل وقت میں جانے کے لئے ایک جگہ موجود ہے۔ آئیں اِس اُمید کو خوش اُمیدی کی قوت سے بھرنے دیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم گنہگار ہیں جو نہ تو خدا کے نجات بخش فضل کے مستحق ہیں اور نہ ہی اُس کی شفقت اور خبرگیری کے جو ہم ہر روز حاصل کرتے ہیں۔ اِس لئے آج ہمارے دِل شکرگزاری سے بھرے ہوئے ہیں، حالاں کہ ہمارا آج بھی ویسا ہی ہے جیسا کہ کل تھا۔ 

پس اپنی برکات کا شمار کریں۔ سورج چمک رہا ہے۔ اُس کے سائے براہ راست اُس کے پروں کی پناہ ہیں (زبور 1:57)۔ خداوند کا شکر ادا کریں جس نے آپ کو اندازہ کے موافق صحت اور خوراک مہیا کی ہے۔ اپنے لوگوں سے محبت کریں۔ کھلی آنکھوں سے دُعا کریں تاکہ آپ ہر روز اُس کی نعمتوں کو دیکھ سکیں، جیسا کہ وہ آپ کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں تھام کر رکھتا ہے۔ اپنی سب راہوں میں خدا کو جلال دیں۔ مسیح اور اُس کی تمام وفاداری کے سبب سے اپنی دُنیاوی برکات سے ضرور لطف اندوز ہوں۔ 

یہ مضمون سب سے پہلے لیگنئیر منسٹریز کے بلاگ میں شائع ہو چکا ہے۔