خُدا کی بادشاہی میں روزِ دار داخلہ
09/04/2024
رُوح القدس میں  راستبازی ، میل ملاپ ، اور خوشی
25/04/2024
خُدا کی بادشاہی میں روزِ دار داخلہ
09/04/2024
رُوح القدس میں  راستبازی ، میل ملاپ ، اور خوشی
25/04/2024

آپ کے درمیان میں

اپنی عوامی خدمت کے آغاز سے ہی مسیح یسوع نے ’ خُدا کی بادشاہی‘ کی  خوشخبری سُنائی (لوقا ۴باب۴۳آیت)۔’بادشاہی کی خوشخبری ‘ کی اہمیت کو ہم اِس حقیت سے جان سکتے ہیں کہ ’خُدا کی بادشاہی‘ کا ذکر صرف لوقا کی انجیل میں ۳۱دفعہ پایا جاتا ہے ۔لیکن یہ ’بادشاہی کی خوشخبری ‘ ہے کیا ؟ یہ خوشخبری ہے کہ مسیح یسوع ہر قوم ،ہر قبیلہ اور ہر زبان سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو نجات بخش رہا ہے (خُدا کے عہد کے وعدوں کی تکمیل میں ) اور وُہ اپنی حکمرانی کو اُس دن تک وسعت دے رہا ہے جب ہر گھٹنہ اُس کے سامنے جھکُے گا اور ہر ایک زبان اقرار کرے گی کہ یسوع مسیح خُداوند ہے (فلپیوں۲باب)

فریسیوں نے پوچھا، ’خُداوند کی بادشاہی کب آئے گی ؟ جواب میں، مسیح یسوع نے بادشاہی کی موجودہ ماہیت پر زور دیا : ’’یہ (بادشاہی ) قائم کی جا چکُی ہے ۔لوگ پہلے سے ہی ’زور مار کر اِس میں داخل ہو رہے ہیں‘‘  (لوقا 16باب 16آیت)

بے شک بادشاہی اُن کے درمیان موجود ہے ، کیونکہ بادشاہ اُن سے باتیں کر رہا ہے ۔دراصل ، مسیح یسوع اُن سے کہہ رہا تھا ، ’ تم اَندھے ہو ؛ کیا تم دیکھ نہیں سکتے ؟‘ بعد میں صلیب کے راستے پر، یروشلیم میں اپنے فاتخانہ داخلے کے وقت ، مسیح یسوع نے بخثیت بادشاہ اپنی تعریف کو قبول کیا (متی 21باب15تا16آیات )

جب ہم کہتے ہیں (مسیح کے ساتھ ) کہ خُدا کی بادشاہی ’اب‘ یہاں ہے ، ہماری اس سے کیا مراد ہے ؟ ۔ بڑی سادگی کے ساتھ ، ہمارا مطلب ہے کہ ایماندار پہلے سے ہی خُدا کی بادشاہی میں جُزوی طور پر شریک ہیں لیکن خُدا کی بادشاہی کی معموری میں ابھی شریک نہیں ہیں (کُلسیوں ۱باب ۱۳تا۱۴آیات ۔اِس کو عمومی طور پر ’پہلے سے ہی/ابھی تک نہیں ‘کے طور پر جانا جا تا ہے ۔

ہم پہلے سے ہی کیا چیز رکھتے ہیں ؟ کس طرح سے خُدا کی بادشاہی آ چکی ہے ؟ آج مسیحی درج ذیل چیزوں سے لُطف اندوز ہوتے ہیں:

  • مسیح کا مکمل کردہ کام ۔مسیح یسوع نے گنہگاروں کے لئے کفارہ دینے کا کام مکمل کر لیا ہے ،اور اِس سچائی کا ثبوت اُس کا فاتخانہ طور پر مُردوں میں سے جی اُٹھنا ہے ۔
  • مسیح یسوع اپنے تخت پر جلال اور اختیار کے ساتھ تخت نشین ہے۔
  • رُوح القُدس کی معمُوری ۔وُہ اب مسیحیوں کے اندر سکونت کرتاہے ،سچائی کی جانب اُن کی رہنمائی کرتا اور تقدیس کے لئے انہیں طاقت بخشتا ہے ۔
  • ایمان کے وسیلہ سے صرف فضل سے راستباز ٹھہرایا جانا ،مسیحیوں کو صرف مسیح یسوع پر ایمان رکھنے کے وسیلہ سے (بے گناہ) قرار دیا گیا ہے ۔
  • شریعت کی تکمیل ۔ہمیں مزید کسی مکاشفہ کی ضرورت نہیں ہے ۔
  • یسوع مسیح کا فتح کا وعدہ  (متی ۱۶باب۱۸آیت)۔
  • لہٰذا ، آؤ مسیح کے پاس واپس چلتے ہیں ،فریسیوں کو جواب دینے کے لئے ۔مسیح کی بادشاہی کو دیکھنا دوسری بادشاہتوں کو دیکھنے کی طرح نہیں ہے ، اس قسم کی سلطنتوں کو ہر کوئی دیکھ کر یہ کہہ سکتا ہے کہ ’یہ یہاں ہے! لیکن مسیح کی بادشاہی کو اُن کے درمیان دیکھنے کا انحصار کسی اور چیز پر تھا :الہٰی مکاشفہ (لوقا ۱۰باب ۲۱آیت)
  • مسیح جانتا تھا کہ فریسی آخری وقت کے بارے میں پُوچھ رہے تھے ، لیکن اگر وہ بادشاہی کو اس وقت پہچان نہ سکے جب یہ اُن کے درمیان تھی ،تو انہیں اس کی تکمیل کے بارے میں بتانے کا کیا فائدہ تھا ؟

فریسی مستقبل کے واقعات کے بارے میں محو خیا ل تھے لیکن موجودہ واقعات کو نظر انداز کر رہے تھے ۔ بادشاہی کا بادشاہ اُن کے سامنے کھڑا تھا ۔

یہ مضمون سب سے پہلے لیگنئیر منسٹریز کے بلاگ میں شائع ہو چکا ہے۔

کارل ڈی۔ روبنز
کارل ڈی۔ روبنز
ریورنڈ کارل ڈی۔ روبنز وُڈرَف (Woodruff) روڈ پریسبیٹرین چرچ آف سمپسن ویل ،S.C.میں سینیئر پاسٹر ہیں۔