مخالفِ مسیح
23/04/2025
ہزار سالہ دَورِ حکومت
30/04/2025
مخالفِ مسیح
23/04/2025
ہزار سالہ دَورِ حکومت
30/04/2025

کلیسیا کا اُٹھالیا جانا اور آمدِ ثانی

میرے ایک دوست نے ایک بار ایک کلیسیا میں مسیح کی آمدِ ثانی پر منادی کی تھی جس نے آخرت کے  بارے میں ایک ایسے تصور یا نظریے کو قبول کیا تھا جسے ڈسپنسشنل ازم (نظریہ ادواریت)کی بنیادوں پر  جانا جاتا ہے۔ منادی  کی بعد ، جماعت  میں سے ایک شخص نے ، بظاہر جو کچھ اُس نے ابھی  ابھی سُنا تھا اس سے پریشان تھا اور اُس نے  پوچھا، ’’آپ کلیسیا کے اُٹھا لئے جانے پر  یقین رکھتے ہیں، ٹھیک ہے؟‘‘میرے دوست نے ہلکا پھلکا جواب دیا، ’’اوہ ،  مجھے یقین ہے کہ مسیح کی آمدِ ثانی پر  ایک پرجوش واقعہ ہونے والا ہے!‘‘

کلیسیا کا اُٹھا لیا جانے اور مسیح کی آمدِ ثانی  کے بارے میں بہت سی وسیع پیمانے پر قبول شدہ غلط فہمیوں کے برعکس، جو نظریہ ادواریت میں پائی جاتی ہیں ۔ پاک کلام  مسیح کی صرف دو آمدوں کے بارے میں بیان کرتا ہے۔ پہلی آمد  اُس کے تجسم کے  وقت اور دوسری  اِس دُنیا کے اختتام پر۔ مسیح کی آمد کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کا مکاشفہ  نئے عہد نامے میں تھسلنیکیوں ۴: ۱۳- ۱۸کی تعلیم میں  شامل ہے۔یہ ایک ایسا حوالہ  ہےجسے بہت سے مغربی بشارتی  گروہ  گمراہ کن طور پر مسیح کی دیدنی آمد سے پہلے تمام مصائب  سے بچنے کے لیے ایمان داروں کے آسمان پر اُٹھا لئے جانے  کے ثبوت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ لیکن یہ حوالہ درحقیقت سکھاتا ہے کہ وہ ایمان دار  جو زندہ ہوں گے جب مسیح جلال کے ساتھ واپس آئے گا، اُس کی آمد کے وقت، مسیح  اپنے لوگوں کو مردوں میں سے زندہ کرئے گا۔ دوسرے لفظوں میں، مسیح کی آمدِ ثانی  سے پہلے کلیسیا کو اُٹھا نہیں لیا جائے گا اور  نہ ہی مصیبت سے بچنے کا کوئی  وعدہ کیا گیا ہے۔

اگرچہ کلیسیا کے اُٹھا لیے جانے  اور مسیح کی آمدِ ثانی کے بارے میں پیچیدہ تجاویز انیسویں صدی کے اواخر سے ادواریت کی  تعلیم کے ذریعے پیش کی گئی ہیں، ان واقعات کے بارے میں ایک خوش گوار سادگی بائبل کے مکاشفہ سے تعلق رکھتی ہے۔ پاک کلام  مسیح کی تین آمدوں  کی بات نہیں کرتا ہے (یا ڈھائی، جیسا کہ بعض مفسرین مُصر ہیں)، بلکہ، مخلصی  کی تاریخ  مسیح کی پہلی اور دوسری آمد کے طور پر مرتب کی گئی  ہے۔ عبرانیوں کا مصنف سکھاتا ہے: ’’اور جِس طرح آدمِیوں کے لِئے ایک بار مَرنا اور اُس کے بعد عدالت کا ہونا مُقرّر ہے۔ 28اُسی طرح مسِیح بھی ایک بار بُہت لوگوں کے گُناہ اُٹھانے کے لِئے قُربان ہو کر دُوسری بار بغَیر گُناہ کے نجات کے لِئے اُن کو دِکھائی دے گا جو اُس کی راہ دیکھتے ہیں۔ ‘‘ (عبرانیوں۹: ۲۷ – ۲۸ )۔ اِس حوالے کا خلاصہ یہ ہے کہ نئے عہد نامے کا باقی حصہ مسیح کے دو ظہور وں اور ایمان داروں  کی اُمید کے بارے میں کیا ظاہر کرتا ہے۔

اس کے برعکس، نظریہ ادواریت کا’’قبل از ہزار سالہ بادشاہی‘‘  (premillennialism)  مکتب ِ تفسیر یہ ہے کہ مصائب  کے دور سے پہلے یا اس کے دوران ایمان داروں کو خفیہ طور پر آسمان پر اُٹھا لیا جائے گا جو کہ مسیح کی زمین پر ہزار سالہ بادشاہت قائم کرنے کے لیے ظاہر ہونے سے پہلے ہے۔ یہ غلط فہمی ۱۔ تھسلنیکیوں ۴: ۱۳- ۱۷  کی غلط تفہیم کی  وجہ سے جہاں پولُس رسول لکھتا ہے :

’’اَے بھائِیو! ہم نہیں چاہتے کہ جو سوتے ہیں اُن کی بابت تُم ناواقِف رہو تاکہ اَوروں کی مانِند جو نااُمّید ہیں غم نہ کرو۔کیونکہ جب ہمیں یہ یقِین ہے کہ یِسُوع مَر گیا اور جی اُٹھا تو اُسی طرح خُدا اُن کو بھی جو سو گئے ہیں یِسُوع کے وسِیلہ سے اُسی کے ساتھ لے آئے گا۔چُنانچہ ہم تُم سے خُداوند کے کلام کے مُطابِق کہتے ہیں کہ ہم جو زِندہ ہیں اور خُداوند کے آنے تک باقی رہیں گے سوئے ہُوؤں سے ہرگِز آگے نہ بڑھیں گے۔کیونکہ خُداوند خُود آسمان سے للکار اور مُقرّب فرِشتہ کی آواز اور خُدا کے نرسِنگے کے ساتھ اُتر آئے گا اور پہلے تو وہ جو مسِیح میں مُوئے جی اُٹھیں گے۔پِھر ہم جو زِندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھائے جائیں گے تاکہ ہوا میں خُداوند کا اِستِقبال کریں اور اِس طرح ہمیشہ خُداوند کے ساتھ رہیں گے‘‘۔

پولُس رسول نے یہ خط دُکھوں میں مبتلا ایمان داروں  کو  ایمان داروں کی موت کے بارے میں حوصلہ افزائی کرنے کے لیے لکھا جنہیں وہ جانتے اور اُن سے محبت رکھتے تھے۔ جھوٹے استادوں  نے مسیحیوں کو اس خیال سے پریشان کر دیا تھا کہ قیامت پہلے ہی واقع ہو چکی تھی۔ جواب میں، پولُس رسول  نے ایک عمومی خلاصہ  یہ بیان کیا کہ جب مسیح واپس آئے گا تو اُس وقت  کیا ہوگا۔ وہ براہِ راست ایمان داروں  کے کے اُٹھائے جانے کو ۔۔۔ ہوا میں خُداوند کے استقبال کرنے سے منسلک کرتا ہے۔یہ   مسیح کی آمد ِ ثانی  کے عوامی اعلان کے لیے ہے۔ خفیہ طور پر اُٹھالئے جانے کے  تصور کے خلاف  ہے۔ مسیح کی آمدِ ثانی  عوامی اعلان کے ساتھ ہوگی۔ یسوع سب سے پہلے  جو مر چکے ہیں اپنے لوگوں کو  زندہ کرے گا۔ پھر وہ زندہ رہنے والوں کو اپنے ساتھ لے لے گا۔ کلام ِ مقدس  کہیں بھی مصیبت کے دور سے پہلے ایک خفیہ اُٹھالئے جانے  کا تصور نہیں پیش کرتا ، لیکن یہ ظاہر کرتا ہے کہ مسیح کی دوسری آمد تمام ایمان داروں  کے لیے ایک انتہائی پرجوش واقعہ ہو گا۔

یہ مضمون سب سے پہلے لیگنئیر منسٹریز کے بلاگ میں شائع ہو چکا ہے۔

نک بیٹزگ
نک بیٹزگ
ریورنڈ نکالوس بیٹزگ ساوتھ کیرولانا ، چارلسٹون میں چرچ کریک پی سی اے کے سئنیر پاسبان ہیں اور لیگنئیر منسٹریز کے ایسو سی ایٹ مدیر بھی ہیں۔