خطِ منقسم/تقسیم کی لکیر
05/02/2024خدُا کی بادشاہی کیا ہے ؟
08/03/2024رویے سے دل تک
یسو ع نے فریسیوں کے لئے بہت سخت الفاظ استعمال کیے۔ اُس نے اُن کی ملامت کہ کہ وہ رکابی[پیالے] کو باہر سے تو صاف کرتے ہیں لیکن اندر سےلالچ اور غود غرضی سے بھرے ہیں۔ اُس نے اُنہیں سفیدی پھری ہوئی قبریں بھی کہا جو باہر سے تو خوبصورت دکھائی دیتی ہیں مگر اندر سے مُردہ لوگوں کی ہڈیوں اور نجاست سے بھری ہیں ۔ ملامت کے اِن سخت ترین الفاظ میں یسوع نے فر یسیوں سے کہا ۔اے اندھو پہلے رکابی کو اندر سے صاف کرو تو وہ باہر سے بھی صاف ہو جائے گی (دیکھیں متی ۲۳باب۲۵ تا۲۷ آیات)۔
والدین کے لئے کیا اہم سمت ہو سکتی ہے۔ ہم صرف رویے پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی آزمایش سے دوچار ہیں۔ رویہ ردعمل کا مطالبہ کرتا ہے۔ اِس لئے ہم رکابی کو باہر سے صاف کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنے بچوں کے دِ لوں کو بھول جاتے ہیں جو دل کی رکابی کا باطن ہے۔
ہم شاید اُنہیں رشوت دینے کی کو شش کریں کہ ’’‘اگر تو واقعی اچھا بنے گا تو، مَیں تیرے لئے ۔۔۔‘‘
ہم شاید اُنہیں دھمکی دیں کہ ’’آپ کو شاید یہ جاننا نہیں چاہتے کہ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو کیا ہوگا ۔۔۔‘‘
ہم شاید اُنہیں شرمندہ کریں کہ ’’ مَیں تمھاری خود غرضی سے بہت افسردہ ہوں۔۔۔
یہ سب دل کے مسئلے پر غور کیے بغیر اور اپنے بچوں کے سامنے فضل کی طاقت رکھے بغیر ظاہری رویے کو محفوظ کرنے کے طریقے ہیں۔
جب تک آپ صرف اچھے رویے کی ضرورت کا مطالبہ کرتے ہیں ، انجیل اور فضل کی طاقت کبھی بھی آپ کے بچوں کی پرورش کا مرکز نہیں ہو سکتی۔ کرداریت [محض ظاہری طرزِ عمل ]اور انجیل کبھی بھی آپس میں مل نہیں سکتیں۔ یہ دونوں تبدیلی کے دو مختلف طریقوں کی عطاسی کرتے ہیں۔ کرداریت بچے کو خود غرضی کی اپیل کے ذریعے تبدیلی کی کوشش کرتی ہے۔ دوسری جانب انجیل آپ کے بچے کو احساس ِ گناہ، تجدید اور خُدا اور دوسرے سے محبت کرنے کے لئے مسیحی کی معافی کی طاقت کے یقین کے ذریعے تبدیلی پیدا کرتی ہے۔
دیندار والدین کو انجیل کے ذریعے بچوں کے دل کا ہدف بنانا چاہیے۔آپ محض ظاہری مناسب رویے سے بڑھ کر کر نا چاہتے ہیں ۔ آپ دِلوں کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے خود جانیں کہ اُن کے دل بھٹک گئے ہیں۔ اور یہ کہ مسیح محض بیرونی تبدیلی کے لئے نہیں بلکہ باطنی تبدیلی کے لئے آیا ہے۔
بائبل دل کے رویوں کی ہدایات سے بھری پڑی جو بچوں کے غلط قول وفعل کے بارے میں ہیں۔ صحیح رویے کے لئے مہربانی ، محبت ، نرمی اور عاجزی انجیل کے محرکات ہیں۔ انجیل کو مرکزی حیثیت دینے سے اصلاح کے لئے کم از کم دو شاندار کام ہوسکتے ہیں۔یہ آپ کو ریا کاری سے بچائے گا ۔ آپ ایک ایسے بچے کی شناخت کر سکتے ہیں جو خود غرضی کے ساتھ جدوجہد کر رہا ہے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ آپ خود پسندی میں اس قدر پھنس چکے ہیں کہ آپ اپنی خدمت کے لیے کچھ بھی کر سکتے اور دوسروں کی خدمت کرنے سے گریز کریں گے۔ دوسرا طریقہ یہ آپ کو فضل کی خوشخبری سے محروم ہونے سے روکتا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ آپ کے بچے کی کیا ضرورت ہے۔ اُسے تبدیل ہونے کے لیے مسیح کی طرف سے معافی اور فضل اور طاقت کی ضرورت ہے۔
یہ مضمون سب سے پہلے لیگنئیر منسٹریز کے بلاگ میں شائع ہو چکا ہے۔