17/09/2026
محبت کیا ہے ؟اور آپ کیسے یہ جان سکتے ہیں کہ آپ مسیح کے اِس حکم ،کہ اپنے مسیحی بہن بھائیوں سے محبت رکھو کو پورا کر رہے ہیں یا نہیں ؟ ایک محبت رکھنے والا شخص دوسروں کے ساتھ کیسا برتاوٴ کرتا ہے ؟مقبول ذرائع ابلاغ اکثر محبت کو ایک کشش اور خوشی کے جذبات کے طور پر پیش کرتے ہیں ، لیکن ایسے جذبات تھرمامیٹر کے پارے کی طرح اُوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں ۔ہمیں ایسی محبت کی ضرورت ہے جو تھرمامیٹر کی مانند نہیں بلکہ تھرموسٹیٹ کی مانند ہو ، یعنی جو ہمارے رَدعمل کو قابو میں رکھے نہ کہ خود اُن کے قابو میں آ جائے ۔

