25/06/2026
مسیحی اوصاف جن میں اِیمان، اُمید اور محبت شامل ہیں، تینوں اہمیت کے حامل ہیں۔اِن اوصاف میں محبت جتنی اہم ہے (۱-کرنتھیوں ۱۳: ۱۳)، اِیمان بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ہم ایمان کی افادیت پرتو گہرا غوروخوض کرتے ہیں، اور محبت کی اہمیت کو بھی سمجھتے ہیں، لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم مسیحی اوصاف کے تیسرے عنصر یعنی اُمیدکو نظراندا زکر دیتے ہیں۔








