تین  چیزیں جو آپ کو اعمال کی کتاب  کے بارے میں جاننی چاہئیں  
04/12/2025
تین چیزیں جو آپ کو میکاہ کی کتاب کے بارے میں جاننی چاہئیں
11/12/2025
 تین  چیزیں جو آپ کو اعمال کی کتاب  کے بارے میں جاننی چاہئیں  
04/12/2025
تین چیزیں جو آپ کو میکاہ کی کتاب کے بارے میں جاننی چاہئیں
11/12/2025

تین چیزیں جو آپ کو روم کی کلیسیا کے بارے میں جاننی چاہئیں

رومیوں کی کتاب نے ہر زمانے میں خدا کے لوگوں کی زندگیوں پر اَنمٹ نقوش ثبت کئے ہیں۔ اِبتدائی کلیسیا کے ماہرِ اِلٰہیات  آگسٹین اپنی تمام عمر خدا سے بھاگتے  رہے، تاہم خدا نے مستقل مزاجی سے اُس کا تعاقب کیا۔ ایک دِن وہ ایک باغ میں بیٹھا   کچھ بچوں کو یہ گاتے ہوئے سن رہا تھا ”اُٹھاؤ اور پڑھو“۔آگسٹین نے بائبل میں سے رومیوں13:13-14 کا حوالہ کھولا جہاں لکھا ہے ”جیسا دِن کو دستور ہے شائستگی سے چلیں نہ کہ ناچ رنگ اور نشہ بازی سے۔ نہ زناکاری اور شہوت پرستی سے  اور نہ جھگڑے اور حسد سے ۔ بلکہ خداوند یسوع مسیح کو پہن لو اور جسم کی خواہشوں کےلیے تدبیریں نہ کرو“۔ 

سولہویں صدی  میں اِصلاحِ کلیسیا کے بانی مارٹن لوتھر سے ایک بار پوچھا گیا کہ کیا وہ خدا سے محبت کرتا ہے ؟ ”خدا سے محبت؟“ لوتھر نے جواب دیا ”بعض اوقات میں اُس سے نفرت کرتا ہوں“۔لوتھر اِس بات سے خائف تھا کہ خدا اُسے سزا دے گا،چاہے وہ اُسے خوش کرنے کی کتنی ہی کوشش کیوں نہ کرے۔ خدا نے پولُس رسول کے اِس مشہورِزمانہ بیان کو سمجھنے کے لیے رُوح القدس کے وسیلہ سے اُس کی آنکھیں کھولیں”کیوں کہ میں اِنجیل سے شرماتا نہیں ۔ اِس لیے کہ وہ ہر ایک اِیمان لانے والے کے واسطے پہلے یہودی پھر یونانی کے واسطے خدا کی قدرت ہے۔اِس واسطے کہ  اُس میں خدا کی راست بازی اِیمان سے اور اِیمان کے لیے ظاہر ہوتی ہے جیسا لکھا ہے کہ راست باز اِیمان سے جیتا رہے گا “ (رومیوں16:1-17)۔ لوتھر نے  محسوس کیا کہ  جب پولُس نے خدا کی راست بازی کے بارے میں لکھا تھا  تو اُس  نے خدا کی اپنی راست بازی کا حوالہ  نہیں دیا،  بلکہ راست بازی کی یہ نعمت گنہگاروں کی زندگی میں اِیمان کے وسیلہ سے ظاہر ہوتی ہے۔ جب خدا نے لوتھر کی آنکھیں کھولیں تو اُس نے کہا ” اِس حوالے کے ذریعے مَیں نے محسوس کیا ہے کہ مَیں مکمل طور پر  نئے سرے سے پیدا ہوا ہوں اور میرے لیے فردوس کے دروازے کھل گئے ہیں “۔ 

اَٹھارھویں صدی کے مبلغ جان ویسلی نے  اُس وقت تک  اِنجیل میں  دِلچسپی کا اِظہار نہ کیا جب تک کہ اُس نے  ایک اِجلاس میں شرکت  نہ کی جس میں کسی نے لوتھر کے لکھے ہوئے رومیوں کے  دیباچے کو پڑھا ۔ جب وہ اُس تبدیلی کو بیان کر رہا تھا  جو خدا، مسیح پر اِیمان  لانے کے ذریعے دِل میں کام کرتا ہے تو  مَیں  نےاپنے دِل کو عجیب طرح سے گرم محسوس کیا۔ مَیں نے محسوس کیا کہ  صرف مَیں نے ہی نجات پانے کے لیے مسیح پر اِیمان رکھا ہے، اور مجھے یقین دِلایا گیا کہ اُس نے میرے گناہوں کو دُور کر دیا  اور مجھے گناہ اور موت کی شریعت سے آزاد  کر دیا ہے۔

مندرجہ ذیل تین چیزیں ایسی ہیں جو ہمیں رومیوں کے خط کے بارے میں جاننی چاہئیں: 

1۔خوش خبری  خدا کی طرف سےمفت  تحفہ ہے

   سب سے پہلے  یہ جاننا ضروری ہے کہ نجات خدا کی طرف سے ایسا تحفہ ہے جو مفت ملا ہے۔ تاریخ ایسے مذاہب سے بھری پڑی ہے جو نجات  پانے کے  لیے” لینے اور دینے/ردوبدل“  کے پیغام کی منادی کرتے ہیں ،آپ کو نجات پانے کےلیے راست بازی کے کام کرنا لازم ہیں، یہ لوتھر کا بوجھ تھا جس نے  خدا کے لیے اُس کے دِل میں غصہ، یہاں تک کہ دُشمنی پیدا کر دی۔ وہ جانتا تھا کہ خدا راست  ہے  اور اُس کی شریعت   دُرُست ہے۔ ایسا کوئی طریقہ نہیں تھا  جس سے وہ  اپنے گناہوں سے    بڑھ کر اچھے کام کر سکے۔ جیسا کہ داؤد بادشاہ نے پکار کر کہا ”اپنے بند ہ کو عدالت  میں نہ لا کیوں کہ تیری نظر میں کوئی آدمی راست  باز نہیں ٹھہر سکتا“(زبور 2:143)۔ بالکل ایسا ہی خیال ایک اور زبور میں  بیان کیا  گیا  ہے ”اَے خداوند! اگر تو بدکاری کو حساب میں لائے  تو  اَے خداوند ! کون قائم رہ سکے گا؟“(زبور 3:130)۔ لوتھر اِس حقیقت سے بخوبی شناسا تھا ، لیکن پھر خدا کے فضل اور اُس کے رحم نے لوتھر کی آنکھیں کھولیں  تاکہ وہ  دیکھ سکے کہ مسیح  نے ہمارے لیے  کامل فرماں برداری  کی  اور دُکھ اُٹھایا ہے۔ فضل کے اِس چشمے کا جاری ہونا، جیسا کہ پولس کہتا ہے ”نجات خدا کا  مفت تحفہ ہے“(رومیوں 23:6؛ 15:5-17)۔        

2۔نجات صرف فضل سے، صرف اِیمان کے وسیلہ سے اور صرف  مسیح میں حاصل ہوتی ہے

دوم ،  لوتھر کی طرح ، خدا کے خود مختار فضل سے، جان ویسلی نے اِس بات کو جان لیا کہ نجات پانے کا واحد طریقہ   صرف مسیح کی نجات   بخش قدرت پر اِیما ن لانے کے وسیلہ سے ممکن ہے۔  جیسا کہ پوُلس لکھتا  ہے ”مگر اب شریعت کے بغیر خدا کی ایک ایسی راست بازی ظاہر ہوئی ہے جس کی گواہی شریعت اور نبیوں سے ہوتی ہے۔یعنی خدا کی وہ راست بازی جو یسوع مسیح پر اِیمان لانے سے سب اِیمان لانے والوں کو حاصل ہوتی ہے  کیوں کہ کچھ فرق نہیں“(رومیوں 21:3-22 مزید دیکھیئے! 1:5؛ 6:10 ،17)۔ پوُلس نے  ایک اور جگہ  یعنی اِفسیوں کے خط میں اِس کی وضاحت کی ہے ، جب وہ لکھتا ہے ”کیوں کہ تم کو اِیمان کے وسیلہ سے فضل ہی سے نجات ملی ہے اور یہ تمہاری طرف سے نہیں۔ خدا کی بخشش ہے۔ اور نہ اَعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے“(اِفسیوں 8:2-9)۔ 

3۔اِنجیل کی خوش خبری نے ہمیں  شیطان ، گناہ اور موت سے آزاد کیا ہے ، تاکہ ہم نئی زندگی میں چلیں

سوم،  جب خدا ہمیں صرف اپنے فضل اور مسیح پر ایمان لانے  سے نجات بخشتا ہے تو وہ  نئی زندگی میں چلنے کے  مقصد کو ظاہر کرنےکے  لیے ایسا کرتا ہے ۔ یعنی کہ پاکیزگی اور راست بازی میں زندگی گزارنا۔ یاد رکھیں کہ  خوش خبری کا تحفہ اور مسیح پر ایمان لانا ، گناہ کا لائسنس نہیں ہے، جیسا کہ پوُلس تاکیداً   اِسے ردّ کرتا ہے ”پَس ہم کیا کہیں؟ کیا گُناہ کرتے رہیں تاکہ فضل زیادہ؟۔ ہرگِز نہِیں۔ ہم جو گُناہ کے اِعتبار سے مرگئےکیونکر اُس میں آیندہ کو زِندگی گزُاریں؟۔  کیا تُم نہِیں جانتے کہ ہم جِتنوں نے مسیح یِسُوع میں شامِل ہونے کا بپتِسمہ لِیا تو اُس کی مَوت میں شامِل ہونے کا بپتِسمہ لِیا؟۔ پَس مَوت میں شامِل ہونے کے بپتِسمہ کے وسِیلہ سے ہم اُس کے ساتھ دفن ہُوئے تاکہ جِس طرح مسیح باپ کے جلال کے وسِیلہ سے مُردوں میں سے جِلایا گیا اُسی طرح ہم بھی نئی زِندگی میں چلیں“(رومیوں 1:6-4)۔ 

خدا اِس سچائی کے ساتھ آگسٹین  کے رُوبرُو ہوا جب اُس نے  بچوں کو یہ گاتے ہوئے سنا ”اُٹھاؤ اور پڑھو“ اور اُس نے بائبل میں سے رومیوں  13:13-14  کو کھولا  ۔ آگسٹین جانتا تھا کہ اُسے اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کی ضرورت ہے  اور مسیح یسوع میں خدا کا فضل ہی  ایسا کرنے کے قابل بنا سکتا ہے  تاکہ وہ پاکیزگی میں زندگی بسر کر سکے۔ 

رومیوں کے خط کے بارے میں جو تین چیزیں آپ کو جاننی چاہئیں وہ درج ذیل ہیں:

  1. خوش خبری کے وسیلہ سے نجات خدا کی طرف سے مفت تحفہ ہے۔
  2. نجات ایک ایسا تحفہ ہے جو ہمیں صرف خدا کے فضل،  اور مسیح پر اِیمان لانے کے وسیلہ سے ملتا ہے۔
  3. یہ کہ خوش خبری ہمیں شیطان، گناہ اور موت کی شریعت سے آزاد کرتی ہے   تاکہ ہم نئی زندگی میں چل سکیں۔

آگسٹین ، مارٹن لوتھر اور جان ویسلی نے خدا کے فضل سے اِن سچائیوں کو پایا ، اور ہماری یہ دُعا ہونی چاہئے کہ خدا کا پاک رُوح  اِن صداقتوں کو ہمارے دِلوں پر بھی انمٹ  منقش کرے۔ آمین 

یہ مضمون کتاب مقدس کی ہر کتاب میں سے جاننے کے لئے تین اہم نکات کا مجموعہ ہے۔

یہ مضمون سب سے پہلے لیگنئیر منسٹریز کے بلاگ میں شائع ہو چکا ہے۔

جے۔وی۔ ویسکو
جے۔وی۔ ویسکو
ڈاکٹر جے۔ وی۔ فیسکو جیکسن میسےسیپی میں ریفارمڈ تھیولوجیکل سیمنری میں سسٹیمیٹک تھیولوجی اور تاریخی الہٰیات کے پروفیسر ہیں۔ اور وہ جلد آنے والی کتاب بعنوان ’’ مسیحی اور ٹیکنالوجی ‘‘ کے مصنف بھی ہیں۔