28/01/2025
آپ کے بچے صبح اُٹھتے ہیں۔ اُن میں سے ایک کراہتا ہے کہ ”مَیں سکول سے تھک گیا ہوں“ آپ کا دِل بازگشت کرتا ہے کہ ”میرے لئے آج پھر وہی مشقت“۔ یا پھر آپ اندھیری اور سرد صبح میں یہ کہتے ہوئے کام کے لئے نکلتے ہیں کہ ”ایک اور دِن، ایک اور ڈالر“۔ آپ دوکان کی طرف دوڑتے ہیں اور افسردہ چہرے کے ساتھ یہ شکایت کرتے ہیں کہ ”کیا کبھی بہار آئے گی؟“ رات کے کھانے سے پہلے کا وقت آ جاتا ہے، ہر کوئی پریشان ہے اور آپ اپنے بچوں کے بارے میں کچھ اچھے خیالات نہیں سوچ رہے ہیں۔








