18/07/2023
جب ہم اصلاحی علمِ الٰہی کی تفہیم حاصل کرتے ہیں تو نہ صرف نجات کے بارے میں ، بلکہ ہر چیز کے بارے میں ہمارا تصور بدل جاتا ہے۔ اسی وجہ سے جب لوگ اصلاحی علمِ الٰہی کے بنیادی عقائد کو سمجھنے میں کشمکش کا شکار ہوتے ہیں اور آخر جب اُن کو سمجھتے ہیں تو وہ اکثر ایسا محسوس کرتے ہیں کہ جیسے اُن کو دوسری مرتبہ نجات ملی ہو۔