24/03/2025
لبرل اِزم نے جدیدیت کی حساسیت کو اپنایا، جس کا خلاصہ بنیادی طور پر ماورائی اور مافوق الفطرت عقائد سے بیزاری اور اِنسانی نیکی اور اُس کی صلاحیت پر ایک اِلہٰی درجے کا یقین تھا۔ اِس کامطلب یہ ہے کہ کتابِ مقدس کے نظریات کو لاخطا اور مستند تسلیم کرنے کا عقیدہ مسترد کر دیا گیا۔ اِس کا مطلب ہے کہ خدا کو صرف محبت اور قبولیت پر مبنی ایک ہستی میں تبدیل کر دیا گیا۔