29/11/2024
اِبتدائی ایام سے ہی یسوع مسیح کی کلیسیا کو ”کیتھولک“(عالم گیر) کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ اِس اِصطلاح کا سب سے پہلا اِستعمال اُن تحاریر میں عیاں ہوتا ہے جو پہلی سے دُوسری صدی کے وسط میں ” رسولی باپ Apostolic Fathers “ کے نام سے مشہور ہیں۔ یہ یونانی زُبان کے لفظ ""Katholikos سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ” مکمل، تمام، ایک سرے سے دُوسرے سرے تک“ یا ”عالم گیر“ ہے۔