لیگنئیر کا بلاگ

آرسی سپرول کی تعلیمی جماعت ہیں اور ہم ممکن حد تک بہت سارے لوگوں کے لئے پھر پور طور پر خُدا کی پاکیزگی کی منادی تعلیم اور دفاع کے لئے موجود ہیں۔ ہمارا مشن ، جذبہ اور مقصد یہ ہے کہ لوگوں کی خُدا کی پہچان اور پاکیزگی میں نشوونما کے لئے مدد کرنا ہے۔


 

15/04/2025

علم الآخرت: ایک مکمل بائبلی تصور

جب آپ اصطلاح ’’علم الآخرت‘‘ کے بارے میں سُنتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے۔ اگر آپ باقی مسیحیوں کی طرح ہیں، تو آپ فوراً مسیح کی دوسری آمد کے بارے میں سوچتے ہوں گے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی مسیح کی پیدائش کے بارے میں سوچا ہے؟
08/04/2025

نجات

جنگِ عظیم اوّل نے یورپ کو ہِلا کر رکھ دیا، روشن خیالی کی رجائیت کو تباہ کر دیا اور روشن خیالی کے بعد یورپ کا آغاز کیا۔ تاہم اَمریکہ میں نوجوان جنگ سے بے خوف سماجی اِصلاحات کے ذریعے زمین پر خدا کی بادشاہی کو قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہو گئے۔
03/04/2025

 مسیح 

عصرِ حاضرکے علمی ادب  میں یسوع مسیح کو اکثر ناصرت کے ایک یہودی نبی کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، جو کسی نہ کسی طرح اِبنِ خدا بھی ہے، لیکن اُسے ہمیشہ خدا کا الہٰی بیٹا نہیں  سمجھا جاتا۔
27/03/2025

 عقیدہ 

لیکن عقیدہ ہی کیوں؟  میچن کے زمانے سے پہلے اور بعدکی کلیسیا میں جب  سماجی ابتری اور اخلاقی ابہام کی صورتحال ہوتی، تو اکثر کلیسیا مسیحی عقیدے کے بجائے زیادہ دلکش نظر آنے والے راستوں کی طرف مائل ہوجاتی تھی۔ بعض اُساتذہ اصرار کرتے ہیں کہ کلیسیا کے پاس بائبل مقدس  کے علاوہ اَور کوئی عقیدہ نہیں۔
25/03/2025

مسیحیت اور دُنیاوی فلسفہ

اُن کے نزدیک صرف وہی دُنیا حقیقت ہے جو نظر آتی ہے اور جسے چھوا جا سکتا ہے۔ مافوق الفطرت کام، یعنی خدا کا اِس دُنیا میں فطرت سے بڑھ کر کام، اُن کے نزدیک قطعی ناممکن ہے۔ لیکن میچن یہاں دانشمندی سے یسوع کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہیں کہ اگر آدمی ساری دُنیا حاصل کرے اور اپنی جان کا نقصان اُٹھائے تو اُسے کیا
24/03/2025

اَمریکی کلیسیا میں جدیدیت کا تنازع

لبرل اِزم نے جدیدیت کی حساسیت کو اپنایا، جس کا خلاصہ بنیادی طور پر ماورائی اور مافوق الفطرت عقائد سے بیزاری اور اِنسانی نیکی اور اُس کی صلاحیت پر ایک اِلہٰی درجے کا یقین تھا۔ اِس کامطلب یہ ہے کہ کتابِ مقدس کے نظریات کو لاخطا اور مستند تسلیم کرنے کا عقیدہ مسترد کر دیا گیا۔ اِس کا مطلب ہے کہ خدا کو صرف محبت اور قبولیت پر مبنی ایک ہستی میں تبدیل کر دیا گیا۔