20/09/2024
مرقس کی انجیل، چاروں اناجیل میں سب سے مختصر ہے، لیکن یہ علم المسیح سے بھرپور ہے۔ دیگر اناجیل کی طرح، مرقُس کی اِنجیل کو بھی اِس کے الہٰیاتی پیغام کی قدر کے لئے ایک مسلسل بیانیے کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ مرقس کو ایک بیانیہ کے طور پر پڑھنے کا مطلب یہ ہے کہ پورے مجموعے کو یہ بتانے کی اجازت دی جائے کہ ہم اِس کے کسی بھی حصے کو کس طرح پڑھتے ہیں۔