
کلیسی اایکےہ؟
12/02/2026خوش خبری کیا ہے؟
بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ چونکہ خدا بھلا ہے، اِس لئے اگر ہم اچھی زِندگیاں بسر کریں تو وہ ہمیں قبول کر لے گا۔ لیکن یہ خوش خبری نہیں، کیوں کہ ہم میں سے کوئی بھی خدا جتنا نیک نہیں۔ اگر ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیا جائے تو ہمیں وہی ملے گا جس کے ہم اپنی زندگیوں کے باعث حقیقی طور پر مستحق ہیں: یعنی اُس کی عدالت ۔
اِس کتابچے میں، ڈاکٹر آر۔ سی۔ سپرول خوش خبری کی وضاحت کرتے ہیں، جو ہم جیسے گنہگار لوگوں کے لئے خدا کی خوش خبری ہے۔ اگرچہ ہم کبھی بھی اپنے آپ کو اُس کی منصفانہ عدالت سے نجات نہیں دِلا سکتے، اِس لئے خدا ہمیں اپنے بیٹے، یسوع مسیح پر اِیمان لانے کی دعوت دیتا ہے، جوفقط اپنی راست باز زندگی، کفارہ دینے والی موت اور فتح مندقیامت کے ذریعے ہمیں نجات دے سکتا ہے۔
ڈاکٹر آر۔ سی۔ سپرول کے ”اہم سوالات “ پر مبنی سلسلہ وار کتابچے مسیحیوں اور سنجیدہ جستجو رکھنے والے اَفراد کے اکثر پوچھے جانے والے اہم سوالات کے جامع جوابات فراہم کرتے ہیں ۔
ڈاکٹر آر۔ سی۔ سپرول لیگونیئر منسٹریز کے بانی، سینٹ اینڈریوز چیپل، سانفورڈ، فلوریڈا میں منادی اور تعلیم کے پہلے خادم اور رِیفارمیشن بائبل کالج کے پہلے صدر تھے۔ وہ ایک سو سے زائد کتابوں کے مصنف تھے، جن میں ” دی ہولینس آف گاڈ “ بھی شامل ہے۔
آر سی سپرول
ڈاکٹر آر۔ سی لیگنئیر منسٹریز کا بانی تھا ۔ وہ فلوریڈا میں سینٹ اینڈریو چیپل کا پہلا خادم اور اُستاداور ریفارمیشن بائبل کالج کا پہلا صدر تھا۔ وہ ٹیبل ٹاک میگزین کا مدیر اعلیٰ تھا اورایک سو سے زائد کتب کا مصنف بھی تھا ۔ پوری دُنیا میں پاک صحائف کی لاخطائیت اور خُدا کے لوگوں کے اُس کے کلام پر یقین کے ساتھ ثابت قدم رہنے کی ضرورت کے واضح دفاع کے لیے پہچانا جاتا ہے۔



