
تم پھر سے پیدا ہونے سے کیا مُراد ہے؟
07/05/2026نیا عہد نامہ کس بارے میں ہے؟
کیا نئے عہد نامے میں ہمارے لئے کوئی پیغا م موجود ہے
متی کی اِبتدائی آیات سے لے کر مکاشفہ کی آخری سطر تک، نیا عہد نامہ بہت سے موضوعات کا اِحاطہ کرتا ہے۔ اِن ستائیس کتابوں میں سے ہر ایک کتاب ہمیں یسوع اور اُس کے وسیلے سے ملنے والی نجات کے بارے میں تعلیم دیتی ہے، لیکن اِن کی تفصیلات میں اُلجھ جانا بالکل آسان بات ہے۔ آخر وہ کون سے بنیادی تصوُّرات ہیں جو نئے عہد نامے کے پیغام کو سمجھنے میں ہماری راہ نُمائی کرتے ہیں؟
اِس کتابچے میں ڈاکٹر آر۔ سی۔ سپرول نئے عہد نامے کے بنیادی موضوعات کا جائزہ لیتے ہوئے ہماری راہ نُمائی کرتے ہیں کہ اُس کے پیغام کو کس طرح سمجھا جائے۔ مسیح پر اِیمان کے ساتھ چلنے، اُس کی بادشاہی کے تابع زندگی گزارنے اور اُس کی موعودہ آمد کی اُمید رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم کتابِ مُقدّس کے بنیادی پیغام سے واقف ہوں۔
آر سی سپرول
ڈاکٹر آر۔ سی لیگنئیر منسٹریز کا بانی تھا ۔ وہ فلوریڈا میں سینٹ اینڈریو چیپل کا پہلا خادم اور اُستاداور ریفارمیشن بائبل کالج کا پہلا صدر تھا۔ وہ ٹیبل ٹاک میگزین کا مدیر اعلیٰ تھا اورایک سو سے زائد کتب کا مصنف بھی تھا ۔ پوری دُنیا میں پاک صحائف کی لاخطائیت اور خُدا کے لوگوں کے اُس کے کلام پر یقین کے ساتھ ثابت قدم رہنے کی ضرورت کے واضح دفاع کے لیے پہچانا جاتا ہے۔



