
کیا مجھے ہیں کہ میں نجات یافتہ ہوں؟
07/05/2026تم پھر سے پیدا ہونے سے کیا مُراد ہے؟
جب یسوع نے نیکدیمس سے کہا، ”تجھے نئے سرے سے پیدا ہونا ضرور ہے“، تو نیکدیمس نے حیرت سے پوچھا، ”یہ کیونکر ہو سکتا ہے؟“ تقریباً دو ہزار برس گزر جانے کے بعد بھی لوگ عموماً ”نئے سرے سے پیدا ہونے“ کی اصطلاح کے بارے میں ابہام کا شکار ہیں، اگرچہ پہلے سے کہیں زیادہ لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اُنہوں نے اس کا تجربہ کیا ہے۔
اس کتابچے میں ڈاکٹر آر۔ سی۔ سپرول بڑی وضاحت کے ساتھ اس ابہام کو دور کرتے اور نہایت احتیاط سے بیان کرتے ہیں کہ نئے سرے سے پیدا ہونے کا مفہوم کیا ہے۔ وہ بائبل کی تعلیمِ تجدیدِ حیات کی تشریح کرتے ہیں کہ نیا جنم نجات کے لیے ازحد ضروری ہے، نیز یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ نئے سرے سے پیدا ہونا ہمارے دلوں میں خدا کا حاکمانہ عمل ہے۔
ڈاکٹر آر۔ سی۔ سپرول کا ”اہم سوالات“ کے عنوان سے کتابچوں کا یہ سلسلہ اُن سوالات کے مختصر اور جامع جوابات فراہم کرتا ہے جو اکثر مسیحیوں اور تشکیک کرنے والوں کی جانب سے اٹھائے جاتے ہیں۔
آر سی سپرول
ڈاکٹر آر۔ سی لیگنئیر منسٹریز کا بانی تھا ۔ وہ فلوریڈا میں سینٹ اینڈریو چیپل کا پہلا خادم اور اُستاداور ریفارمیشن بائبل کالج کا پہلا صدر تھا۔ وہ ٹیبل ٹاک میگزین کا مدیر اعلیٰ تھا اورایک سو سے زائد کتب کا مصنف بھی تھا ۔ پوری دُنیا میں پاک صحائف کی لاخطائیت اور خُدا کے لوگوں کے اُس کے کلام پر یقین کے ساتھ ثابت قدم رہنے کی ضرورت کے واضح دفاع کے لیے پہچانا جاتا ہے۔



