کیا خدا تمام مذاہب کی عبادت قبول کرتا ہے؟  
30/06/2026
’’مسیح میں‘‘ ہونے  کا حقیقی مفہوم کیا ہے؟
09/07/2026
 کیا خدا تمام مذاہب کی عبادت قبول کرتا ہے؟  
30/06/2026
’’مسیح میں‘‘ ہونے  کا حقیقی مفہوم کیا ہے؟
09/07/2026

یسوع نے صعودِآسمانی سے قبل کیا وعدہ کِیا ؟

آسمان پرصعودِ فرمانے سے قبل یسوع نے اپنے رسولوں سے جو آخری وعدہ کیا وہ  روح القدس کا نزول تھا تاکہ وہ قوت پا کر زمین کی انتہا تک اِنجیل کی منادی کریں  (اعمال ۱: ۸)۔ لوقا اِس وعدے کی تکمیل کا احوال اعمال ۲ باب کے آغاز میں بیان کرتا ہے، کہ کس طرح عیدِ پنتِکُست کے دِن روح القدس کلیسیا پر نازِل ہوا۔

عہدِعتیق کے مطابق، عیدِ پِنتِکُست اُن تین بڑی زیارتی عیدوں میں سے ایک تھی، جس کو منانے کے لئے بنی اسرائیل یروشلیم جایا کرتے تھے (استثنا ۱۶ باب)۔ اِسے ہفتوں کی عید بھی کہا جاتا ہے، کیوں کہ یہ فصل کاٹنے کی عید کے پچاسویں دِن یا سات ہفتوں کے بعد آتی تھی ،  اِسےعیدِ فَسح کے پہلے سبت کے بعد، پہلے دِن منایا جاتا تھا۔ پرانے عہد نامے کے مطابق، عیدِ پِنتِکُست بہار کی فصل کی کٹائی کے اختتام کی علامت تھی (احبار ۲۳: ۴- ۲۲)۔ وقت گزرنے کے ساتھ، یہودیوں نے عیدِ پِنتِکُست کو کوہِ سینا پر شریعت دیے جانے کے واقعے سے منسوب کردِیا، جس کی غالباً وجہ یہ تھی کہ خروجِ مصر اور شریعت کے حصول کے درمیان تقریباً، پچاس دِن کا وقفہ تھا (خروج ۱۹: ۱)۔ 

عہدِ جدید میں داخل ہوتے ہی ہم  خداوند یسوع مسیح کی موت اور قیامت کے فوراً بعد، عیدِ پِنتِکُست پر  روح القدس  کے نزول کے متعلق پڑھتے ہیں۔ روح القدس کلیسیا پر ’’زور کی آندھی کے سناٹے‘‘ کی سی آوز کے ساتھ نازِل ہوا۔  یونانی اور عبرانی دونوں زبانوں میں ’’روح‘‘ کے لئے وہی لفظ استعمال ہوا ہے جس کا ترجمہ ’’آندھی‘‘ کیا جاتا ہے، اور کلامِ مقدس بھی روح القدس کے کام قوی ’’دم یا ہوا‘‘کے طور پر بیان کرتا ہے (حزقی ایل ۳۷: ۱- ۱۴؛ یوحنا ۳: ۸)۔ زور کی آندھی کے سناٹے کی آواز کے ساتھ ساتھ، آگ کے شعلہ کی سی پھٹتی ہوئی زبانیں بھی دِکھائی دیں، جو ہر ایک پر آٹھہریں (اعمال ۲: ۳)۔ آگ، دراصل الہٰی حضوری اور مسیح کےاُس  موعودہ بپتِسمے کی علامت ہے جو ہمیں پاک کرتا ہے (خروج ۳: ۱- ۶؛ لوقا  ۳: ۱۵- ۱۷)۔

بلاشبہ، عہدِ جدید  میں عیدِ پِنتِکُست  سے قبل بھی، روح القدس خدا کی موعودہ قوم  کے ساتھ رہتا تھا، کیوں کہ وہی عہدِ عتیق کے اراکین کو نئے سرے سے پیدا کرتا، اور اُنہیں اِیمان کی نعمت عطا کرتا تھا۔ایسا اِس لئے لازِم تھا، کیوں کہ کسی بھی عہد کے تحت واحد برحق خدا پر ایمان لانے کا واحد ذریعہ روح کے وسیلے سے نئے سَرے سے پیدا ہونا تھا  (یوحنا ۳: ۳)۔  اِس کے باوجود، عہدِ جدید  میں روح القدس کا تجربہ کہیں زیادہ عظیم ہے، کیوں کہ اب  تمام مسیحی اپنی خدمت کے لئے روحانی نعمتوں سے معمور ہیں۔


یہ مضمون سب سے پہلے لیگنئیر منسٹریز کے بلاگ میں شائع ہو چکا ہے۔