مجھےزبورکی کتاب کیوں پسند ہے
31/10/2024علم اُلمسیح کیوں اہم ہے؟
06/11/2024اِس کا کیا مطلب ہے کہ خدا بھلا ہے؟
خدا کے لئے تفویض کردہ دو خوبیاں یعنی عظمت اور بھلائی، شاید ایک بائبلی لفظ پاک(مقدس۹ سے لی گئی ہیں۔ جب ہم خدا کی پاکیزگی کی بات کرتے ہیں، تو ہم محض اُس کی پاکیزگی اور راست بازی کے ساتھ مُنسلک کرنے کے عادی ہیں۔ یقیناً، پاکیزگی کا تصوراِن خوبیوں پر مشتمل ہے، لیکن یہ پاکیزگی کے بنیادی معنی نہیں ہیں۔
بائبلی لفظ پاک، دو مختلف معنی رکھتا ہے۔ اِس کا بنیادی مطلب ’’علیحدگی‘‘ یا ’’ امتیاز‘‘ کے ہیں۔ جب ہم کہتے ہیں کہ خدا پاک ہے، تو ہم اُس کے اور تمام مخلوقات کے درمیان گہرے امتیاز کی طرف توجہ مبذول کرتے ہیں۔ اِس سے مراد خدا کی افضل شان اوراُس کی عظیم بزرگی ہے، جس کی وجہ سے وہ عزت، تعظیم، بندگی اور عبادت کا مستحق ہے۔ وہ اپنے جلال میں ’’دوسروں‘‘ یا ہم سے مختلف ہے۔ جب بائبل ، پاک چیزوں، پاک لوگوں یا پاک وقت کے بارے میں بات کرتی ہے، تو اِس سے مراد ایسی چیزیں ہیں جو خدا کے چھونے سے الگ، پاک یا مختلف کی گئی ہیں۔ جس زمین پر موسیٰ جلتی ہوئی جھاڑی کے قریب کھڑا تھا وہ پاک زمین تھی، کیوں کہ خدا وہاں ایک خاص انداز میں موجود تھا۔ یہ قربِ الٰہی تھا جس نے عمومی کو اچانک غیر عمومی بنا دیا۔
خدا، وہی کرتا ہے جو درُست ہوتا ہے۔ وہ کبھی غلط کام نہیں کرتا۔ خدا ہمیشہ راست طریقے سے کام کرتا ہے ، کیوں اُس کی ذات پاک ہے۔
پاک کے ثانوی معنی سے مراد خدا کے پاکیزہ اور نیک اعمال ہیں۔ وہ وہی کرتا ہے جو درُست ہوتا ہے۔ وہ کبھی غلط کام نہیں کرتا۔ خدا ہمیشہ راست طریقے سے کام کرتا ہے، کیوں کہ اُس کی ذات پاک ہے۔ اِس طرح، ہم خدا کی باطنی راست بازی (اُس کی پاک ذات) اور اُس کی ظاہری راست بازی (اُس کے اعمال) کے درمیان امتیاز کر سکتے ہیں۔
کیونکہ خدا پاک ہے، وہ عظیم اور بھلا دونوں ہے۔ اُس کی بھلائی میں کوئی بھی برائی نہیں ملتی ۔ جب ہمیں پاک ہونے کے لئے بلایا جاتا ہے، تو اِس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم خدا کی الٰہی شان میں شریک ہیں، بلکہ یہ کہ ہم اپنے معمول گناہوں سے مختلف ہوں ۔ ہمیں خدا کے اخلاقی کردار اور اُس کی سرگرمی کا آئینہ دار ہونے اور عکاسی کرنے کے لئے بلایا جاتا ہے۔ ہمیں اُس کی بھلائی کی تقلید کرنی ہے۔
یہ مضمون، اصلاحی بائبلی مطالعہ کے مجموعے کا حصہ ہے۔
یہ مضمون سب سے پہلے لیگنئیر منسٹریز کے بلاگ میں شائع ہو چکا ہے۔