27/08/2026
اپنے ہر دُکھ اور رنج کے پیچھے خُداوند کے ہاتھ کو پہچان لینا ، رُوح کو بڑی تسلی بخشتا ہے ۔ وُہ سب تلاطُم لہریں جو ہمیں ڈبو دیتی ہیں ، اُسی کی ملکیت ہیں (زبور ۴۲: ۷)۔ہر مشکل میں اصل کار فرما وہی ہے (زبور ٦٦: ۱۰-۱۲)۔تاہم ، پھر بھی ، خُدا وند ہمارے ساتھ ہے ۔اپنی خودی سے اِنکار اور خُدا کی مرضی کے تابع ہو نا ، ایمان کی زندگی کا وُہ پہلا اور آخری سبق ہے جو سیکھنا لازم ہے ۔لیکن جان نیوٹن درست کہتا تھا کہ بہت کم لوگ ہیں جو یہ سبق سیکھنے کے لیے آمادہ ہوتے ہیں " جب تک کہ وُہ کچھ عرصہ تک نا اُمیدی کی درسگاہ میں تربیت نہ پائیں ۔"
