08/06/2026
اگر اُمید جینے کی آرزو کا نام ہے، تو نااُمیدی سب کچھ ختم ہو جانے کی تمنا ہے۔جس طرح ایلیاہ نبی جھاؤ کے ایک پیڑ کے نیچے افسردہ حالت میں بیٹھا تھا(۱۔سلاطین ۱۹: ۱- ۱۰)،ایوب نبی اپنے جنم دِن پر لعنت کرتا ہے (ایوب ۳ باب)، اور پولُس رسول مصیبت سے اِس قدر پست ہو گیا کہ اُسے اپنی زندگی سے بھی ہاتھ دھونا پڑا (۲۔کرنتھیوں ۱: ۸)، اِسی طرح وہ ایمان دار جو ’’زندہ اُمید ‘‘ کے لئے نئے سِرے سے پیدا ہوئے ہیں، وہ بھی شدید اذیت کے لمحات میں خود کو بے بس محسوس کرسکتے ہیں۔

