اس کا کیا مطلب ہے کہ خدا اچھا ہے؟
13/06/2025
ابلیس کون ہے؟
17/06/2025
اس کا کیا مطلب ہے کہ خدا اچھا ہے؟
13/06/2025
ابلیس کون ہے؟
17/06/2025

معاف کرنے کا کیا مطلب ہے؟

متی ۱۵: ۱۸-۲۰  ہمیں یہ نمونہ دیتی ہے کہ اگر کسی نے ہمارے خلاف گناہ کیا ہے تو ہمیں بائبل کے اِس حوالے  کی پیروی کرنی چاہیے۔ لیکن پہلے معاف کرنےکا کیا مطلب ہے؟ اِس جواب کے لئے آئیے خُدا باپ کی طرف دیکھتے ہیں جس نے ہمیں معافی کا مکمل نمونہ دیا ہے۔جب خدا ہمیں معاف کرتا ہے تو وہ ہمارے گناہوں کو ہمارے خلاف نہیں رکھتا۔ وہ اب ہماری مذمت نہیں کرتا اُس کے ساتھ ہماری رفاقت میں مزید خلل نہیں پڑتا۔ یہ اِس لیے ہےکہ یسوع مسیح نے اُن تمام لوگوں کے لئےجو اُس پر بھروسہ کرتے ہیں گناہ کی پوری سزا بھگت لی ہے۔

ہم دوسروں کو معاف کرتے ہیں کیونکہ خدا نےہمیں معاف کیا ہے۔ یسوع نے ہمیں باپ سے دُعا کرنا سکھایا کہ’’ ہمیں ہمارےقرض معاف کر جیسا کہ ہم اپنے قرض داروں کو معاف کرتے ہیں‘‘۔ ( متی۶: ۱۲)

خدا  کی طرح کسی کو معاف کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اُس شخص کے خلاف مزید گناہ نہ کریں جس نے آپ کے خلاف گناہ کیا ہے۔ جب ہم کسی کو معاف کرتےہیں تو ہم ایک بار پھر اُن کےساتھ مثبت تعلقات میں ہوتے ہیں۔ تاہم کسی کو معاف کرنے کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ مجرم کو اپنے اعمال کی کوئی سزا نہیں ملے گی۔

جب شدید نقصان ہوتا ہےتو اُس کے نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ ہم اِسے خدا کے ساتھ اپنے تعلق میں دیکھتے ہیں۔  مثال کے طور پر اگرہم کوئی چیز چوری کرتے ہیں ، اگر ہم توبہ کریں تو خدا ہمیں معاف کر دے گا ۔لیکن اِس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمیں مجرمانہ سزا نہیں بھگتنی   پڑے گی یا اُس شخص کو وہ چیز واپس نہیں کرنا پڑے گی جو ہم نے چوری کی ہے۔ خدا نے داؤد کو بیت ساکےساتھ اُس کے گناہ کیلئے معاف کر دیا لیکن، اُس گناہ کے سنگین نتائج نکلے کہ اُس کی باقی ساری زندگی خاندانی انتشارمیں گزری۔ (دیکھیں ۲۔ سموئیل)

ہم اُن لوگوں کو معاف کر سکتے ہیں جنہوں نےہمارے خلاف گناہ کیا ہے لیکن جب مجرمانہ سلوک گناہ میں شامل ہو تو اُس کی اطلاع سول حکام کو دینی چاہیے جنہیں خدا نے بدکاروں سے بچانے کیلئے دیا تھا۔( رومیوں ۱: ۷- ۱۳)

اگر کوئی آپ کے پاس آ کر معافی کا طلب گار ہوتا ہے اور اپنے گناہ سے توبہ کرتا ہے تو ہمیں ایسے شخص کی معافی نہیں روکنی چاہیے جو ہم سے معافی مانگتا ہے۔( دیکھیں متی 21 باب 22-18 آیت) (لوقا ۳:۱۷)

اگر ہم کسی ایسے شخص کو معاف نہیں کرتے جو ہمارا گناہ گار ہے تو ہم یسوع مسیح میں خُدا کے فضل کو ظاہر نہیں کرتے ۔  ( دیکھیں متی 23: 18-۳۵)۔

گناہ ایک زوال پذیر دُنیا میں زندگی کی ایک افسوس ناک حقیقت ہے اور اِس کے بڑے نتائج ہیں۔ یسوع مسیح نے خوشی سے ہمارے گناہوں کے لئے اپنی جان دی ۔ہم اپنی معافی کی قیمت کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ مسیحی زندگی کی خوبصورتی یہ ہے کہ ہم دوسروں کو اُسی طرح معاف کر سکتے ہیں جس طرح خدا نے ہمیں معاف کیا ہے۔

یہ مضمون سب سے پہلے لیگنئیر منسٹریز کے بلاگ میں شائع ہو چکا ہے۔