
منادی بمقابلہ بائبل کا مطالعہ
03/06/2025
معاف کرنے کا کیا مطلب ہے؟
13/06/2025اس کا کیا مطلب ہے کہ خدا اچھا ہے؟
خدا کی فضیلت کو بیان کرنے کی دو خوبیاں’’ عظمت اور نیکی‘‘ ہو سکتی ہیں جو بائبل کے ایک لفظ مقدس سے لی گئی ہیں۔ جب ہم خدا کی پاکیزگی(تقدس) کی بات کرتے ہیں تو ہم اُسے خدا کی پاکیزگی اور راست بازی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے عادی ہیں یقینًا تقدس کا خیال ان خوبیاں پر مشتمل ہے۔لیکن یہ تقدس کے بنیادی معنی نہیں ہیں۔ بائبل کے لفظ مقدس کے دو الگ الگ معنی ہیں۔ بنیادی معنی علیحدگی “apartness”یا دوسراپن “otherness”۔جب ہم یہ کہتے ہیں کہ خدا پاک ہے تو ہم اس کے اور تمام مخلوقات کے درمیان گہرےفرق کی طرف توجہ دلاتے ہیں ۔ اِس سے مراد خدا کی ماورائی عظمت ہے جس کی وجہ سے وہ قابل عزت ،تعظیم اور عبادت کے لائق ہے۔وہ اپنے جلال میں دوسرا یا ہم سے مختلف ہے۔ جب بائبل مقدس چیزوں یا مقدس لوگوں یا مقدس وقت کے بارے میں بات کرتی ہے تو اس سے مراد وہ چیزیں ہیں جو خدا کے چھونے سے الگ ،مقدس یا مختلف بنائی گئی ہیں۔جلتی ہوئی جھاڑی کے قریب جہاں موسیٰ کھڑا تھا وہ مقدس زمین تھی۔(کیونکہ وہاں خدا کی خاص طریقے سےموجودگی تھی۔)
یہ الٰہی قربت تھی جس نے غیرمعمولی کو معمولی اور عام کو خاص بنا دیا۔ مقدس کے ثانوی معنی خدا کے خالص اور نیک اعمال مراد ہے ۔خدا صحیح کام کرتا ہے وہ کبھی بھی غلط نہیں کرتا ۔ خدا ہمیشہ نیک عمل کرتا ہے کیونکہ اس کی فطرت مقدس ہے۔ اس طرح ہم خدا کی داخلی راستبازی (اس کی مقدس فطرت) اور خدا کی خارجی راستبازی (اس کے اعمال) میں فرق کرسکتے ہیں۔
کیونکہ خدا پاک ہے ۔وہ عظیم اور اچھا ہے اس کی نیکی میں کوئی برائی نہیں ہے ۔جب ہمیں مقدس کہا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ہم خدا کی جیسی عظمت میں شریک ہیں ۔لیکن یہ کہ ہم خُدا کی طرف سے الگ کیے ہوئے لوگ ہیں ۔ہمیں خدا کے اخلاقی کردار اور سرگرمی کی عکاسی کرنے کے لئے بلایا جاتا ہے ہم اس کی نیکی کی نقل کرتے ہیں۔
یہ مضمون سب سے پہلے لیگنئیر منسٹریز کے بلاگ میں شائع ہو چکا ہے۔


