پانچ چیزیں جو آپ کوپطرس رسول کے بارے میں جاننی چاہئیں
02/07/2024
پانچ چیزیں جو آپ کو  موسیٰ کے بارے میں جاننی چاہئیں
09/07/2024
پانچ چیزیں جو آپ کوپطرس رسول کے بارے میں جاننی چاہئیں
02/07/2024
پانچ چیزیں جو آپ کو  موسیٰ کے بارے میں جاننی چاہئیں
09/07/2024

پانچ چیزیں جو آپ کوپولُس رسول کے بارے میں جاننی چاہئیں

xr:d:DAFXk0WDSFg:25,j:45162075609,t:23011320

پولُس رسول عہدِ جدید کا سب سے زیادہ کامیاب مصنف تھا، اور اُس کے بشارتی سفر اُسے سارے بحیرہ روم تک  لے گئے تھے۔ اُس کا خاندانی پس منظر یہودی نسل سےتھا، اور وہ ایک رومی بھی شہری تھا۔ بائبل مقدس کے زیادہ دلچسپ کرداروں میں سے ایک کے طور پر، یہاں پانچ چیزیں ہیں جو آپ پولُس کی زِندگی اور اُس کی تحریروں کے بارے میں نہیں جانتے ہیں:

۱۔ہو سکتا ہے کہ پولُس رسول عہدِ جدید کے مصنفین میں سب سے پہلا مصنف ہو۔ 

تاریخی راسخ العقیدہ مسیحیت پر تنقید کرنے والوں نے طویل عرصے سے یسوع مسیح اور پولُس رسول کی تعلیمات کے درمیان نمایاں فرق پر زور دِیا ہے۔ یہ تنقید، بڑے پیمانے پر، اِس حقیقت سے پیدا ہوتی ہے کہ پولُس صرف یسوع مسیح کی قیامت، پینتی کوست،اور کلیسیا کی بشارتی خدمت کے ابتدائی دَور کے بعد مسیحی تحریک کا حصہ بنا تھا۔ تاہم، پولُس کے خطوط کا ایک بڑا حصہ انجیل کی ابتدائی مجوزہ تاریخوں سے پہلے کا ہے، اور بعض تجاویز کے مطابق پولُس کے ابتدائی خطوط میں سے کچھ یعقوب کے خط سے بھی پہلے کے ہوسکتے ہیں۔ پولُس نہ صرف ابتدائی کلیسیا کے ایمان کو تشکیل دینے میں  موثر تھا بلکہ اِس وجہ سے بھی کہ اُس کی تحریریں ممکنہ طور پر یسوع مسیح اور اُس کی انجیل کی ابتدائی تاریخی گواہ ہیں۔

۲۔ پولُس اکثر دوسروں کے ساتھ تعاون کے ساتھ اپنے خطوط قلم بند کرتا تھا۔

پولُس کے علمِ الہیٰ کے بارے میں بہت سی کُتب تحریر کی گئی ہیں۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے،  اِس ناقابلِ یقین ادبی میراث کو دیکھتے ہوئے جس نے روح کے الہٰام کے تحت نئے عہد نامے کی شکل اختیار کی ہے۔  رومی کلیسیا کے نام خط جیسے شاہکار پولُس کی الہٰیاتی  ذہانت کو واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں۔ اِس کے باوجود، اگرچہ پولُس بلاشبہ اپنے تمام خطوط کا بنیادی مصنف تھا، لیکن اُس کے ابتدائی سلام واضح طور پر اشارہ کرتے ہیں کہ اُس کے تقریبا نصف خطوط میں ساتھی مشنریوں اور انجیلی خدمات کے ساتھ تعاون شامل تھا۔ پولُس کوئی لاثانی شخصیت اور علم الٰہی کاانمول مینار نہیں تھا۔ وہ اکثر اپنے ساتھی ایمان داروں کے ساتھ شراکت میں کلیسیاؤں کو اپنی تعلیم  دینے اوراُن کی  ہدایات پر کام کرتا تھا۔

۳۔پولُس نے جو کچھ بھی قلم بند کِیا وہ سب صحائف میں شامل نہیں ۔

خدا نے پولُس کو ایک قابلِ ذکر انداز میں استعمال کِیا تاکہ کلیسیا کی تعلیم اور ہدایت کے لئے تیرہ یا چودہ الہٰامی، بے مثال خطوط فراہم کئے جائیں۔ تاہم، ایسا نہیں تھا کہ جب بھی پولس نے پیپائرس پر اپنے قلم کی سیاہی سے لکھا تو کلام ِمقدس تیار ہو گیا ۔ درحقیقت، پولُس کے خطوط میں کئی جگہیں ایسی ہیں جن میں اُس کے دیگرخطوط کا ذِکرملتا  ہے جو ابتدائی کلیسیا کے ذریعے سے نہ تو محفوظ تھے اور نہ ہی کبھی بائبل کے طور پر تسلیم کئے گئے تھے۔ ممکنہ طور پر، پولُس نے اپنے مشنری کام کے دوران  میں کرنتھس کی کلیسیا  کو کم از کم دو اَور خطوط بھیجے تھے (ا-کرنتھیوں ۵: ۹؛ ۲- کرنتھیوں ۲: ۳-۴، ۹؛ ۷: ۱۲)۔پولُس   رسول نے ایک اَور خط کا بھی ذکر کیا ہے جو اُس نے لودیکیہ کی کلیسیا کو لکھا تھا جب اُس نے ایک خط کُلسے کی کلیسیا کو لکھا تھا(کلسیوں ۴: ۱۵- ۱۶)۔پولُس کا ارادہ یہ تھا کہ دونوں کلیسیائیں اِن خطوط کا تبادلہ کریں جو اُن دونوں نے اپنے باہمی مفاد کے لئے موصول کئے تھے۔ تاہم، صِرف پولُس کے  کلسے کی کلیسیا کے نام خط کو ہی ابتدائی کلیسیا کے ذریعے سے بائبل کے طور پر تسلیم اور وصول کیا گیا۔

۴۔پولُس رسول شایدشخصی طور پر  سب سے زیادہ متاثر کُن شخص نہیں تھا۔

بہت سی قابلِ ذکر مسیحی شخصیات کے پاس بعض ایسے قدرتی نعمتیں ہوتی  ہیں جو اُنہیں قیادت کے عہدوں پر فائز کرتے ہیں۔ افسوس کے ساتھ ، شائستہ تقریر، مستعدی،  پُر اثر شخصیت  اور ایک خوش گوار  ظاہری صورت، اکثر کم وفادار لوگوں کے لئے الہٰیاتی اور اخلاقی کمی کی ایک اہم مقدار کو چھپا سکتی ہے۔ نئے عہد نامے میں پولُس کے خطوط کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے، ہم یہ فرض کر سکتے ہیں کہ یہ عظمت پولُس کی شخصیت اور خام صلاحیتوں سے مطابقت رکھتی ہے۔ پھر بھی، ہمیں بائبل میں اِس بات کا ثبوت ملتا ہے کہ پولُس اکثر بہت متاثر کن، پرکشش، یا شخصی طور پر شائستہ نہیں تھا (۲- کرنتھیوں ۱۰: ۱۰)۔ اِس سے ہمیں یاد ہونا چاہئے کہ مسیح ہماری کمزوری میں  بھی اشکار ہوا، اور یہ کہ اِنجیل کی ترقی کا انحصار زمینی حکمت یا قدرتی صلاحیت پر نہیں ہے۔

۵۔ پولُس رسول شاید اپنی ساری خدمت کے دوران میں خراب صحت میں مبتلا رہا تھا۔

اگرچہ ایک مشنری کی حیثیت سے پولُس انتہائی فعال اور نتیجہ خیز  رہا ، تو بھی  ممکنہ طور پر وہ اپنی خدمت کے دوران  میں دائمی بیماری اور درد کا شکار رہا تھا۔ گلتیہ  میں اُس  کا پہلا سفر ایک جسمانی بیماری کی وجہ سے ہوا تھا  (گلتی ۴: ۱۳- ۱۴)۔  ہم گلتیہ کی کلیسیا کو لکھے گئے اُس کے خط سے یہ بھی جانتے ہیں کہ پولُس غالباً آنکھوں کی بیماری میں مبتلا تھا جس کی وجہ سے اُس نے  وہاں کے ایمان داروں کی طرف سے بہت ہمدردی حاصل کی  (گلتیوں ۴: ۱۵) اور اُس نے اُنہیں اپنے خط کی تصدیق کرتے وقت بڑے حروف میں لکھنے پر مجبور کیا تھا (گلتیوں ۶: ۱۱)۔  یہ حالت شاید پولُس کے معروف’’جسم میں کانٹا چُبھویا گیا‘‘ کے پیچھےتھی(۲- کرنتھیوں ۱۲: ۷- ۹)۔ اس کے علاوہ، یہ تصور کرنا مشکل نہیں ہے کہ پولس نے۲- کرنتھیوں ۱۱: ۲۳- ۲۸ آیات  میں جو شدید صدمہ بیان کِیا ہے اُس نے ممکنہ طور پر اُس کی جسمانی صحت پر بھی مستقل نشان چھوڑے ہوں گے۔ عصرِ حاضر کے مسیحی، جو دائمی درد اور صدمے کا سامنا کرتے ہیں،  اُن کے لئے پولس کی یہ میراث ایک خوش آئند حوصلہ افزائی ہوسکتی ہے۔

پولُس رسول کے پاس ہمیں خدا کے بارے میں بتانے کے لئے بہت کچھ ہے جو وہ مسیح یسوع میں ہماری نجات  کے لئے مکمل کرتا ہے۔ خدا نے پولس رسول کو اپنے  اور ہمارے زمانے میں اپنے لوگوں کو شاگرد بنانے کے لئے استعمال کِیا۔ جب آپ بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں تو اُس کے بارے میں مزید جاننا مناسب ہے، کیوں کہ پولس رسول کے بارے میں مزید جاننے سے ہمیں بائبل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملتی ہے، اور بائبل کو بہتر طور پر سمجھنے سے ہمیں اپنے ایمان میں اضافہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ مضمون بائبل کی ہر کتاب کا حصہ اورپانچ چیزیں جاننے کے مجموعے  سے ہے۔

یہ مضمون سب سے پہلے لیگنئیر منسٹریز کے بلاگ میں شائع ہو چکا ہے۔