18/09/2025
عاموس اِسرائیل میں سے نہیں آیا تھا، بلکہ وہ جنوبی سلطنت یہوداہ میں سے تھا۔ بیت ایل کے کاہن اِمصیاہ نے عاموس نبی سے کہا : ”اَے غیب گو! تُو یہوداہ کے مُلک کو بھاگ جا۔ وہیں کھا پی اور نبوت کر“۔ اِس سے پہلے کہ خدا عاموس کو یہ حکم دیتا کہ وہ شمالی اِسرائیل میں جا کر اُس کا پیغام سنائے، وہ ایک کسان تھا ۔

