تین  چیزیں جو آپ کولوقا کی اِنجیل  کے بارے میں جاننی چاہئیں  
27/11/2025
 تین  چیزیں جو آپ کو اعمال کی کتاب  کے بارے میں جاننی چاہئیں  
04/12/2025
تین  چیزیں جو آپ کولوقا کی اِنجیل  کے بارے میں جاننی چاہئیں  
27/11/2025
 تین  چیزیں جو آپ کو اعمال کی کتاب  کے بارے میں جاننی چاہئیں  
04/12/2025

 تین  چیزیں جو آپ کویوحنا کی اِنجیل  کے بارے میں جاننی چاہئیں

 متی، مرقس اور لوقا کی اناجیل کو روایتی طور پر ’’اناجیلِ متوافقہ‘‘ کا نام دِیا جاتا ہے۔ اِن تینوں اناجیل میں مسیح یسوع کی پیدائش، حیات، خدمت، موت، قیامت، اور خدا کے موعودہ مسیح کے طور پر  اُس کی سربلندی اور اُس کی نجات کا خلاصہ  بیان کیا گیا ہے ۔  یہ اناجیل مختلف نہیں ہیں، بلکہ یسوع مسیح، اُس کی منفرد بشریت، اور مخلصی کے واقعات کے بارے میں تین رسولی عینی شاہدین کی گواہی ہے۔  

جب ہم یوحنا  کی معرفت اِنجیلی بیان کی طرف آتے ہیں، تو یہ  امتیاز فوری طور پر ظاہر ہوتا ہے، اگرچہ یہ اِنجیل بھی  ایک ہی موضوع سے متعلق ہے، لیکن اِس کا ایک مخصوص زاویہ ہے۔ مسیح خداوند کی زندگی اور اُس کےکام کا خلاصہ پیش کرنے کی بجائے، یہ اِنجیل ایک مخصوص جائزہ فراہم کرتی ہے جس میں بیان کیا گیا ہے کہ یسوع مسیح کون ہے اور کیا چیز اُسے لاثانی ہونے کی حیثیت سے ممتاز کرتی ہے جسے درُست طور پر ’’مسیح‘‘ کے طور پر تسلیم کِیا جاسکتا ہے۔

یوحنا رسول نے اِس آیت کواپنی انجیل کے اختتام تک سمجھنے کے لئے مرکزی  پیغام کے طور پر رکھا ہے:  ’’یہ اِس لئے لکھے گئے کہ تم اِیمان لاؤ کہ یسوع ہی خدا کا بیٹا مسیح ہے اور اِیمان لا کر اُس کے نام سے زِندگی پاؤ‘‘ ( یوحنا ۲۰: ۳۱)۔  یہ آیت  ہمیں یوحنا کی اِنجیل کی تین خصوصیات کی طرف لے جاتی ہے جو اِس کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔

۱۔  یوحنا رسول  عینی شاہدین کی گواہی شامل کرتا ہے کہ یسوع، خدا کا بیٹا ہے۔  

یوحنارسول،  خداوند یسوع کے مسیح ہونے کا مقدمہ پیش کرنے کے لئے نکلا اور وہ اِس قسم کی گواہی پیش کرتا ہے جو قانون کی عدالت میں کھڑی ہوگی۔ اپنی اِنجیل کے تعارُف میں، یوحنا نے ایسی بات کہی ہے جو سب سے زیادہ مضحکہ خیز یا عجیب لگتی ہے۔ اِس کے ابتدائی الفاظ میں، پیدائش کی کتاب کے  آغاز کے الفاظ اور اِس کائنات کی تخلیق کے بارے میں تفصیل کی واضح بازگشت ملتی ہے۔ یوحنارسول ’’کلامِ مقدس‘‘ کے  تخلیق کے مختار کے بارے میں کسی حد تک پُراسرار انداز میں بات کرتا ہے لیکن پھر اِسے  خدا کے مجسم بیٹے کے ساتھ واضح طور پر مربوط  کرتا ہے ( یوحنا ۱: ۱۴- ۱۸)۔  تاہم، پیش لفظ میں جو چیز نمایاں ہے وہ یہ ہے کہ یوحنا رسول نے اپنے ہم نام  یوحنا بپتسمہ دینے والے کو بھی اپنی انجیل میں شامل کِیا ہے، جس کی بلاہٹ اِس حقیقت کی’’گواہ‘‘ تھی ( یوحنا ۱: ۶- ۸)۔  یوحنا مُبشر، فوراً یوحنا بپتسمہ دینے والے کی گواہی ( یوحنا ۱: ۱۹- ۳۴) کو بیان کرتا ہے، جس نے بہادری سے منادی کی کہ  یسوع  ’’ خدا کا بّرہ ہے جو دُنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ ( یوحنا ۱: ۲۹) اور،یوں لگتا ہے کہ وہ گویا، کمرہِ عدالت میں گواہی دے رہا تھا  کہ ’’مَیں نے دیکھا اور گواہی دی ہے کہ یہ خدا کا بیٹا ہے‘‘ ( یوحنا ۱: ۳۴ )۔

یسوع مسیح کے خدا کا بیٹا ہونے اور اِس دُنیا کا نجات دہندہ  ہونے کی گواہی کے موضوع  کویوحنا کی اِنجیل میں بیان کِیا گیا ہے، جس میں پیلاطُس کی گواہی (یوحنا ۱۸: ۳۸- ۳۹)، یوحنا رسول کی اپنی چشم دید گواہ کی حیثیت سے مسیح یسوع کی موت کی گواہی  (یوحنا ۱۹: ۳۵)،  اور یہاں تک کہ حیران کُن حقیقت  یہ ہے کہ مریم مگدلینی کو مسیح یسوع کی قیامت کے پہلے چشم دید گواہ کے طور پر درج کیا گیا ہے ( یوحنا ۲۰ : ۱۸)۔  یوحنا کی اِنجیل کے غیر معمولی دعووں کو قابل اعتماد یا معتبر گواہوں کی گواہی سے ثابت کِیا جاتا ہے۔

۲۔ یوحنا کی اِنجیل  میں ایسے معجزات شامل ہیں جو گواہی دیتے ہیں کہ یسوع مسیح، خدا کا بیٹا ہے۔

یوحنا رسول کی دوسری مرکزی خصوصیت یہ ہے کہ وہ اپنی انجیل میں مسیح یسوع کے صرف سات معجزات کوقلم بند کرتا  اور پھر  اِن کی شناخت ’’نشانیوں‘‘ کے طور پر کرتا ہے۔ اِن معجزات کا ذکر کرتے ہوئے وہ اِس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ یہ معجزات خدا کابیٹے ہونے کے لئے ٹھوس لیکن مافوق الفطرت اشارے فراہم کرنے کے لئے کس طرح کام کرتے ہیں۔

قانایِ گلیل میں شادی کے موقع پر ، یسوع مسیح کے پہلے معجزے کو ’’ پہلی نشانیوں کے طور پر‘‘ بیان کیا گیا ہے، جس نے ’’ اُس کے جلال کو ظاہر کِیا ‘‘ اور یوں ’’ اُس کے شاگرد اُس پر اِیمان لائے ‘‘ ( یوحنا ۲: ۱۱)۔   یہ معجزہ  یسعیاہ نبی کے ذریعے سے خداوند خدا کے اُس وعدے کی طرف اِشارہ کرتا ہے جس میں’’ فربہ چیزوں سے ایک ضیافت‘‘ اور  ’’نتھری ہوئی مَے‘‘ کے بارے میں بتایا گیا ہے ( یسعیاہ ۲۵: ۶)،  جو مسیح یسوع کی آمد کی علامت ہوگی۔

یوحنا کی اِنجیل میں موجود چھ اضافی نشانیوں میں سے ہر ایک نشانی، مسیح یسوع کے مجسم بیٹا ہونے کے ایک خاص پہلو پر روشنی ڈالتی ہے۔ اِن میں سے تین نشانیاں، خاص طور پر خداوند یسوع کے دیئے گئے واعظین کے حقیقی بصری معاون کے طور پر کام کرتی ہیں جو یا تو براہِ راست اِن سے مربوط تھیں یا جنہیں یوحنا رسول، اپنی اِنجیل میں موضوعاتی طور پر استعمال کرتا ہے۔ اِن میں ایک تو پانچ ہزار لوگوں کو کھانا کھلانے اور زِندگی کی روٹی کے درمیان اور دوسرا، یسوع کے ’’قیامت اور زندگی ہونے‘‘ کے واعِظ اور لعزر کے زندہ ہونے کے درمیان تعلق ہے ( یوحنا ۱۱: ۱۷- ۲۷، ۳۸- ۴۴)۔  

۳۔ یوحنا نے ہمیں یسوع کے مشن کے بارے میں بصیرت فراہم کرنے کے لئے، بالاخانے کا بیان  شامل کِیا ہے۔

ایک آخری خصوصیت، جو یوحنا کی اِنجیل میں واضح یا بڑی دِکھائی دیتی ، اور  وہ ہے بالاخانے کا بیان، جواِس کے پیغام کو ایک خاص خصوصیت فراہم کرتی ہے ( یوحنا ۱۳: ۱- ۱۷: ۲۶)۔ ایسا لگتا ہے جیسے ہمیں اِس اہم موقع پر،  یسوع مسیح نے جو کچھ فرمایا تھا اُس پر غور وفکر کرنے یا اُسے کان لگا کر سُننے  کی اجازت ہے۔

بالاخانہ کے اِس بیان کا آغازتب ہوتا ہے، جب یسوع مسیح واقعتاً خود کو خداوند کا موعودہ خادم  ظاہر کرتے ہوئے، اپنے شاگردوں کے پاؤں دھوتا ہے ( یوحنا ۱۳: ۱- ۲۰)۔  اِس واقعے کے دوران میں یسوع مسیح اپنے  ایک شاگرد کی قریب الوقع دھوکا دہی یا بےوفائی کاانکشاف کرتا ہے، لیکن یہ سب واقعات خدا کے نجات کے منصوبے کا لازم حصہ تھے۔

خداوند یسوع اپنے شاگردوں کے لئے ایک جگہ تیار کرنے کے بارے میں بات کرتا ہے اور  یہ بھی کہ کس طرح زمانوں سے لوگ وہاں پہنچنے کا یقین کر سکتے ہیں ( یوحنا ۱۴: ۱- ۷)،  پھر وہ  خدا کے روح القدس اور مسیح کا رُوح بھیجنے کے وعدے کے بارے میں بات کرتا ہے، جس کے ذریعے سے  یسوع مسیح صدیوں سے اپنے لوگوں کے ساتھ  رہتا تھا۔ وہ ایک حقیقت کی جانچ فراہم کرتا ہے کہ اِس برگشتہ  دُنیا میں اُس کے پیروکار ہونے کا کیا مطلب ہے – جس میں ہم ’’ مصیبت اُٹھاتے ‘‘ ہیں – لیکن یہ جان کر ہم تسلی پاتے ہیں کہ ہمارا یسوع  اِس دُنیا پر غالب آیا ہے اور وہ ہمارا نگہبان ہے ( یوحنا ۱۶: ۳۳)۔ 

بالا خانے کے بیان کا منظر اِس بات پر ختم ہوتا ہے کہ ہم شاید اب تک کی سب سے اہم دُعا کو سن سکتے ہیں۔اِسے  اکثر یسوع مسیح  کی اعلیٰ کہانتی دُعا کے طور پر جانا جاتا ہے(یوحنا۱۷باب)، وہ اپنے نجات بخش منصوبے  کی کامیابی اور تاثیر کے لئے دُعا کرتا ہے۔ جیسے ہی ہم اِس کی اہمیت کو سمجھنا شروع کرتے ہیں، تو یہ پیلاطُس کے دیوان خانہ کے سامنے، کلوری کی صلیب پر اور خالی قبر کے ذریعے سے آنے والے ابواب میں جو کچھ سامنے آتا ہے اُس کے حصول کی پیشگی وضاحت کرتا ہے۔ یہ واقعی ایک خوش خبر ہے جو یقین کرنے کے قابل ہے۔

یہ مضمون کتاب مقدس کی ہر کتاب میں سے جاننے کے لئے تین اہم نکات کا مجموعہ ہے۔

یہ مضمون سب سے پہلے لیگنئیر منسٹریز کے بلاگ میں شائع ہو چکا ہے۔