”کورم ڈیو”(Coram Deo) سے کیا مراد ہے؟
22/12/2022
ٹیولپ اوراصلاحی  علم ِ الٰہی: مکمل یاکُلی فطری بگاڑ
04/01/2023
”کورم ڈیو”(Coram Deo) سے کیا مراد ہے؟
22/12/2022
ٹیولپ اوراصلاحی  علم ِ الٰہی: مکمل یاکُلی فطری بگاڑ
04/01/2023

ٹیولپ اوراصلاحی علم ِ الٰہی: ایک تعارف

یورپ سے تارکین وطن کے مئے فلاور میں نیوانگلنڈ کے ساحلوں پر پہنچنے سے چند سال قبل نیدر لینڈ میں ایک تنازعہ پھوٹ پڑا اور سارے یورپ کےبعد پوری دُنیا میں پھیل گیا۔اس تنازعہ کا آغاز ایک ڈچ ادارے کے الہیاتی شبعہ  سے  ہوا جو کیلونسٹ تعلیمات سےوقف تھا۔ اس شبعہ کے بعض متعلمین نے الٰہی  برگزیدگی یاچناؤ(Election) اور تقدیر الٰہی یا پہلےسے مقرر کیے جانے (Predestination)  کے نظریات کے بارے میں مختلف تصورات رکھنا شروع کر دئیے۔ جیسے ہی یہ تنازعہ پورے ملک میں پھیل گیا اس نےعصر حاضر کی کلیسیا اور  علما الہیات کو  پریشان کر دیا۔ بالآخر ایک اعلیٰ کلیسیائی مجلس(Synod)بلائی گئی۔ موجودہ مسائل  کا تدارک کیا گیا اور بعض لوگوں کے نقطہ نظر کی تردید کی گئی جن میں جیکوبس آرمینیس (Jacobus Arminius)نامی شخص بھی شامل تھا۔    

         راسخ العقیدہ اصلاحی علم ِ الٰہی کے خلاف جس گروہ نے تحریک کی قیادت کی اُسےمزاحمین (Remonstrants) کہا جاتا تھا۔ اُنہیں مزاحمین اس لئے کہا جاتا تھا کیونکہ وہ  اپنے ہی الہیاتی ورثہ  میں  سےبعض نظریات کے خلاف احتجاج کرنے لگے تھے۔بنیادی طور پر اس تنازعہ میں پانچ اساسی نظریات شامل تھے۔ اس مباحثہ کےنتیجہ میں یہ پانچ الہیاتی مسائل آئندہ نسلوں میں ’’کیلون ازم کے پانچ نکات ‘‘ کے طور پر پہچانے جانے لگے۔اب جو بہت ہی مشہور الفاظ کے محفف یعنی ٹیولپ (TULIP) کے طور پر جانے جاتے ہیں اور  زیر مباحثہ مضامین کا ایک ذہین خلاصہ پیش کرتے ہیں۔ یہ پانچ نکات جو ٹیولپ کےمحفف کے طور پر بیان کیے جاتے ہیں درج ذیل ہیں:

  • مکمل یا کُلی فطری بگاڑ(Total Depravity)
  • غیر مشروط برگزیدگی یا چناؤ(Unconditional Election)
  • محدود یا مخصوص کفارہ(Limited Atonement)
  • ناقابل ِ مزاحمت فضل(Irresistible Grace)
  • ایمانداروں کی استقامت (Perseverance of the Saints)

             مَیں اس تاریخی واقعہ کا ذکر اس لئے کر رہا ہوں کیونکہ اصلاحی علم ِ الہیات کو محض اِن پانچ نظریات کے تناظر میں دیکھنا ایک  سنجیدہ غلطی ہو گی  ۔ اصلاحی ایمان الہیاتی اور کلیسیائی اقرار الایمان  کے بہت سارے دیگر عناصر پر مشتمل ہے۔ تاہم اصلاحی علمِ الٰہی کے بارے میں یہ پانچ متنازع نکات ہیں جن کو عمومی طور پر اس مخصوص ایمان کے خواص کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔  اگلی پانچ  تحاریر میں ہم  ٹیولپ کے محفف پر مبنی کیلون ازم کے اِنہی پانچ نکات پر غور کرنے کے لئے تھوڑا وقت وقف کریں گے۔   


یہ مضمون سب سے پہلے لیگنئیر منسٹریز کے بلاگ میں شائع ہو چکا ہے۔

آر۔سی۔سپرول
آر۔سی۔سپرول
ڈاکٹر آر۔ سی لیگنئیر منسٹریز کا بانی تھا ۔ وہ فلوریڈا میں سینٹ اینڈریو چیپل کا پہلا خادم اور اُستاداور ریفارمیشن بائبل کالج کا پہلا صدر تھا۔ وہ ٹیبل ٹاک میگزین کا مدیر اعلیٰ تھا اورایک سو سے زائد کتب کا مصنف بھی تھا ۔ پوری دُنیا میں پاک صحائف کی لاخطائیت اور خُدا کے لوگوں کے اُس کے کلام پر یقین کے ساتھ ثابت قدم رہنے کی ضرورت کے واضح دفاع کے لیے پہچانا جاتا ہے۔