رُوح القدس میں  راستبازی ، میل ملاپ ، اور خوشی
25/04/2024
خود فراموش بنیں
01/05/2024
رُوح القدس میں  راستبازی ، میل ملاپ ، اور خوشی
25/04/2024
خود فراموش بنیں
01/05/2024

باتوں پر نہیں بلکہ قدرت پر مَوقُوف ہے

2021کے موسم گرما نے دُنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی کیونکہ بہت سے لوگ اولمپکس دیکھنے کے لئے ٹوکیو کی طرف دیکھ رہے تھے ۔یہ مقابلے نہ صرف قومی فخر کا وقت ہیں بلکہ کیمروں کے آن ہونے سے پہلے کی گئی برسوں کی محنت کا صِلہ بھی ہیں ۔برسوں بعد ،ناقابل یقین مشکلات کی کہانیاں اُن افراد نے درج کیں جنہوں نے طلائی تمغہ حاصل کرنے کے لئے بظاہر ناممکن دکھائی دینے والی مشکلات پر قابو پا لیا ۔                                    

تاہم، اتنی حیرت انگیز جتنی کہ یہ کہانیاں اور  اِن جیسی بے شمار کہانیاں ہیں، کوئی بھی چیز تبدیل شُدہ مسیحیوں کی حقیقت   کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔اپنی پچھلی غیر تبدیل شُدہ حالت میں ،وُہ اَندھے راہ بتانے والے تھے (متی 15باب14آیت)، اپنی سماعت میں بہرے تھے(یوحنا 8باب47آیت)، بے سمجھ دل رکھنے والےتھے(رومیوں 1باب21آیت)،  اپنی خواہشات میں باغی تھے (آیت 32)، اپنے گناہوں میں مُردہ تھے (اِفسیوں 2باب1آیت)،اپنے روحانی نسب نامہ میں شیطانی تھے(یوحنا 8باب44آیت)۔تا ہم، بعد میں بحثیت مسیحی ،اُن کو راستباز قرار دیا جاتا ہے (فلپیوں 3باب9آیت)،اُن کو نئی انسانیت دی جاتی ہے (افسیوں 4باب24آیت)،اُن کو نیا مخلوق قرار دیا جاتا ہے (2کرنتھیوں  5باب  17آیت)،خُدا اُن سے پیار کرتا ہے (یوحنا 4باب21آیت)،اُن کو آزاد کیا گیا ہے ( گلیتیوں 5باب13آیت)،اور اُن کو خُدا کے فرزندوں کے طور پر نامزد کیا جاتا ہے (یوحنا 1باب12آیت)،اور وہ مسیح کے ساتھ ہم میراث ہیں (رومیوں 8باب17آیت)۔یہ کیسے ممکن ہے ؟کیسے کوئی شخص  موت سے زندگی میں آ سکتا ہے ،شیطان کی خدمت سے نجات دہندہ کی پرستش تک کیسے آ سکتا ہے ؟ یہ صرف مشکل کام  نہیں ہیں، یہ ناممکن ہیں ۔ تاہم ، مسیح یسوع کے الفاظ سچے ہیں ،’یہ آدمیوں سے تو نہیں ہو سکتا لیکن خُدا  سے سب کچھ ہو سکتا ہے ‘(متی 19باب26آیت)۔

یہ ایک سمجھنے والی بات ہے جس کے بارے میں پولُس رسول 1کرنتھیوں 4باب20آیت میں بات کر رہا ہے۔’کیونکہ خُدا کی بادشاہی باتوں پر نہیں بلکہ قدرت پر مَوقُوف ہے ‘۔پولُس رسول کو اُن جھوٹوں کا سامناکرنا  پڑتا ہے جو اُس کے کرنتھیس کو چھوڑنے کے بعدسامنے آئے، خاص طور پر سچی خدمت اور جھوٹی خدمت کے بارے میں۔شیخی مارنے والے لوگ کرنتھیوں کی کلیسیاء میں آئے تھے اور نئی تشکیل پانے والی کرنتھس کی کلیسیاءکے لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے۔لیکن لوگوں کو یہ کہنے کی بجائے کہ جہاں منہ ہے وہاں پیسہ رکھو،وُہ حقیقی طاقت  کے محاسبہ کا مطالبہ کرتا ہے ۔اب،آپ یاد رکھیں کہ پولُس رسول اپنی اور اپنی طاقت کی تعریف نہیں کر رہا ۔  بالکل اِس کے برعکس ۔  پولُس رسول اپنی شناخت  ایک خادم کے طور پر کرواتا ہے (1کرنتھیوں4باب1آیت) اور ایک بیوقوف کے طور پر(آیت 10) ۔پولُس رسول اپنی رسولی اُنگلی کے اشارہ سے اُن کی توجہ اُس طرف مبذول کرواتا ہے جہاں پر حقیقی طاقت پائی جاتی ہے : انجیل مقدس میں ۔ایک اور کلیسیاء کو اُس نے کہا کہ یہ  ’ ہر ایک ایماندار کے نجات پانے کے لیے خُدا کی قدرت ہے‘(رومیوں 1باب16آیت)۔

لہٰذا ، پہلی صدی کے تمام دانشور  استاد اور اکیسویں صدی کے تمام با اثر لوگ ہمیں بڑی احتیاط سے تیار کردہ تصاویر اور یاد گار ون لائنر ز سے بچائیں جو کہ ٹویٹر پر شائع ہوتی ہیں لیکن ہماری بائبل میں نہیں پائی جاتیں ۔آؤ حقیقی طاقت کے بارے میں بات کریں۔تبدیل شدہ زندگیوں کی طاقت کے بارے میں بات کریں ۔باغیوں کے بارے میں جو پیروکار بن گئے ۔بھگوڑے جو فرزند بن گئے۔مُردہ جنہیں واپس زندگی کی طرف لایا گیا ۔یہ حقیقی طاقت ہے ۔اِس کے علاوہ ہر ایک چیز صرف الفاظ ہیں ۔آپ کے ، نہ کہ خُدا کے ۔

یہ مضمون سب سے پہلے لیگنئیر منسٹریز کے بلاگ میں شائع ہو چکا ہے۔

ایرک بین کروفٹ
ایرک بین کروفٹ
ریورنڈ ایرک بین کروفٹ ، میامی ، فلوریڈا میں گریس چرچ کے پاسٹر ہیں ۔