پانچ چیزیں جو آپ کو جان کیلون کے بارے میں جاننی چاہئیں
20/06/2024
پانچ چیزیں جو آپ کو تقدیس  کے بارے میں جاننی چاہئیں
24/06/2024
پانچ چیزیں جو آپ کو جان کیلون کے بارے میں جاننی چاہئیں
20/06/2024
پانچ چیزیں جو آپ کو تقدیس  کے بارے میں جاننی چاہئیں
24/06/2024

پانچ چیزیں جو آپ کو داؤد کے بارے میں جاننی چاہئیں

xr:d:DAFXk0WDSFg:25,j:45162075609,t:23011320

داؤد، اسرائیل کا بادشاہ  بہت سی چیزوں کے لئے مشہور ہے، جن میں جولیت کے سامنے اُس کا حیرت انگیز اِیمان،  بت سبع اور اُس کے شوہر کے خلاف  خوفناک گناہ،  تعریف و تمجید اور توبہ کے دِلی  مزامیرشامل ہیں۔ یہاں داؤد کے بارے میں پانچ چیزیں ہیں جو آپ کو بھی جاننی چاہئے۔

۱۔داؤد بادشاہ غیر قوم سے تھا۔ 

داؤد ،یہوداہ کے قبیلے سے یسّی کا بیٹا تھا، لیکن اِس کا سلسلہ قدیم نہیں ہے ۔ یسوع مسیح کی طرح، اِس کی خاندانی تاریخ میں اہم گناہ گار اور یہاں تک کہ  غیرقوم بھی شامل ہے ( پیدائش ۳۸؛ روت ۴: ۱۷)۔ غیر قوم سے اُس کی پَردادی رُوت  تھی، جو قابل ِذکر موآبی تھی جس نے اپنی یہودی ساس سے  وعدہ کِیا تھا کہ، ’’تیرے لوگ میرے لوگ اور تیرا خدا میرا خدا ہو گا‘‘ (روت ۱: ۱۶)۔  یہ آیت ہمیں یاد دِلاتی ہے کہ خدا کے گھر میں عظمت صرف اُن لوگوں تک محدود نہیں  جو ’’اصل‘‘ نسل کے حامل ہیں، بالکل اُسی طرح جیسے اُس کے ساتھ رہنے والوں کے لئے اُس کی ضمانت نہیں ہے۔

۲۔  داؤد ، ایک غیر متوقع بادشاہ تھا۔

اسرائیل کا پہلا بادشاہ اپنی جسمانی شکل و صورت کی وجہ سے نمایاں تھا،  ساؤل بہت لمبا تھا (۱- سموئیل ۹: ۲) – لیکن داؤد اِس طرح سے نمایاں نہیں تھا۔ وہ یسّی کے آٹھ بیٹوں میں سب سے چھوٹا تھا، اور جب سموئیل نبی پہلی بار ساؤل کی جگہ ایک نیا بادشاہ مقرر کرنے کے لئے یسّی کے گھر آتا ہے، تو اُسے یقین تھاکہ  داؤد کا سب سے بڑابھائی، الِیاب ہی اگلا ممسوح ہو گا  ( ۱-سموئیل ۱۶: ۶)۔  لیکن خدا نے اُسے کہاتُو اُس کے چہرے اور قد کی بلندی کو نہ دیکھ ،کیوں کہ وہ ظاہری صورت کی بنیاد پر بادشاہوں کا انتخاب نہیں کرتا ۔ بلکہ دِل پر نظر کرتا ہے، اور داؤد باقیوں سے  الگ دِکھتا تھا، کیوں کہ ایک ایسا ’’شخص جو خدا کے دِل کے مطابق ہے ‘‘ (۱- سموئیل ۱۳: ۱۴)۔  اِس کے باوجود، داؤد جو بھیڑ بکریاں چراتا تھا، کو بلانے سے پہلے ، یسّی اُس کےباقی سات بھائیوں کو سموئیل کے سامنے سے نکالنے پر مجبور کرتا ہے – لیکن وہ اُن  سب کومسترد کر دیتا ہے ( ۱-سموئیل ۱۶: ۱۰- ۱۳)۔ 

۳۔  داؤددِل سے  چرواہا تھا۔

ساؤل کی فوج میں سپاہی بننے سے پہلے داؤد کا پیشہ، اپنے والد کی بھیڑبکریاں چرانا تھا ۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اُس نے اپنی بھیڑ  بکریوں کے دفاع میں شیروں اور ریچھوں کو بھی ہلاک کیا تھا ، نہ صرف  دُور سے بلکہ اُنہیں’’داڑھی سے‘‘ پکڑ کر مارتا  اور ہلاک کرتا تھا (۱- سموئیل ۱۷: ۳۵)۔  ایسا لگتا تھا جیسے وہ حقیقی طور پر اُن کی ضروریات کو جانتا  اور اپنی بھیڑوں کی نگہداشت کرتا تھا،  اور یہ حقیقت تب بھی سچ ہوئی  جب خدا نے اُسے اپنے لوگوں کی گلّہ بانی کے لئے چُنا تھا ( زبور ۷۸: ۷۰- ۷۲)۔  داؤد کا پاسبانی دِل اور تجربہ، اُسے خدا کی اپنی بھیڑوں کی کامِل دیکھ بھال کی ایک تصویر فراہم کرتا ہے، جسے داؤد، زبور۲۳ میں متحرک انداز میں بیان کرتا ہے۔ ہم یہ بھی دیکھتے ہیں جب ناتن نبی، داؤد بادشاہ  کو ایک غریب آدمی اور اُس کی بھیڑ کے ایک پٹھیا کی کہانی سُنا کر ، بت سبع کے ساتھ اُس کے گناہ کے بارے میں پوچھتا ہے (۲-سموئیل ۱۲باب)۔ 

۴۔داؤد نے سلیمان کی ہیکل تعمیر کرنے کی کوشش کی۔

آخر کار، جب داؤد یروشلیم میں بطورِ بادشاہ رہنے لگا ، تو اُسے احساس ہوا کہ وہ تو دیودار کی لکڑیوں کے گھر میں رہتا ہے پر خدا کا صندوق پردوں کے اندر رہتا ہے۔ چنانچہ، اُس نےخدا کے لئے ایک گھر تعمیر کرنے کا ارادہ کِیا، لیکن خدا نے اُسے روک دِیا۔ اِس کی بجائے، خدا  داؤد سے کہتا ہے کہ وہ اُس کے لئے ایک گھر تعمیر کرے گا – یقینا، کوئی اَور جسمانی ساخت کا گھر نہیں، بلکہ ایک ایسا گھر جو سدا بنا  رہے گا،  اور جس کی سلطنت ہمیشہ کے لئے قائم کی جائے گا (۲-سموئیل ۷: ۱- ۱۷)۔ اِس طرح ،ہیکل کی تعمیر داؤد کے بیٹے سلیمان کے حصے میں گئی۔ ہم بعد میں سیکھتے ہیں کہ  خدا نے داؤد کو ہیکل کی تعمیر سے جزوی طور پر  اِس لئے روکا، کیوں کہ  وہ ایک جنگی مرد تھا اور اُس نے بہتوں کا  خون بہایا تھا(۱-تواریخ ۲۸: ۲- ۳)۔ اِس کے باوجود، داؤد نے سلیمان کے لئے ہیکل کی تعمیر کو انجام دینے کے لئے تقریبا سب کچھ تیار کر دِیا تھا  (۱- تواریخ ۲۲: ۵)۔

۵۔  داؤد ایک عظیم بیٹے کا مُنتظر تھا۔

داؤد نے بڑی خوشی اور شکر گزاری کے ساتھ خدا کے ابدی گھر کے وعدے کو قبول کِیا (۲-سموئیل ۷: ۱۸- ۲۹)۔ داؤد سمجھ گیا تھا کہ  اُس کی اولاد میں سے ایک اُس کا خداوند بھی ہو گا، جس کا اظہار اُس نے  زبور ۱۱۰میں کِیا ہے: ’’یہوواہ نے میرے خداوند سے کہا تُو میرے دہنے ہاتھ بیٹھ جب تک کہ مَیں تیرے دشمنوں کو تیرے پاؤں کی چوکی نہ کر دُوں۔‘‘ یسوع  مسیح نے اِس زبور کو داؤد کی فہم کے ثبوت کے طور پر حوالہ دِیا   کہ جسم کے مطابق اُس کے مستقبل کے بیٹوں میں سے ایک اُس کا ’’خداوند‘‘ (خداوند اُس کے خدا کے علاوہ) بھی ہوگا، اور اِسی وجہ سے وہ اُس کی جسمانی اولاد سےعظیم ہوگا  (مرقس ۱۲: ۳۵- ۳۷)۔

یہ مضمون بائبل کی ہر کتاب کا حصہ اورپانچ چیزیں جاننے کے مجموعے  سے ہے۔

یہ مضمون سب سے پہلے لیگنئیر منسٹریز کے بلاگ میں شائع ہو چکا ہے۔