کتاب ِ مُقدس کی شریعت کو کیسے پڑھیں ؟
26/06/2025
عبرانی شاعری کو کیسے پڑھا جائے؟
12/07/2025
کتاب ِ مُقدس کی شریعت کو کیسے پڑھیں ؟
26/06/2025
عبرانی شاعری کو کیسے پڑھا جائے؟
12/07/2025

؟کیا باقاعدہ علم الہی مفید ہے

کچھ سال پہلے مسیح میں چند بھائیوں سے ہونے والی ملاقات مجھے یاد ہے۔ ہمیں تعلیمی اجتماع کے لئے ایک واعظ کی ضرورت تھی۔ایک شخص نے کہا، "ہمیں الہیات کی مطلق ضرورت نہیں بلکہ ہمیں کچھ عملی باتوں کو سننے کی ضرورت ہے۔” اکثر، یہ مفروضہ پیش کیا جاتا ہے کہ : الہیات مفید نہیں ہے۔ لیکن جب اجتماع برخاست ہوگیا تو واعظ نے ثابت کردیا کہ وہ اس معاملہ میں کس قدر مفید تھا کیونکہ وہ الہیات

 دان تھا۔ اس نے علم الکلام کو نہایت وضاحت ، وثوق اور ردِعمل کی پکار کے ساتھ سکھایا

                                                                                                                      ؟مفید الہیات کیا ہے 

الہیات مسیحی عقائد کے متعلق میں سنجیدہ غور و خوض ہے۔ ایمانیات میں پاک صحائف کی تعلیم کا خلاصہ اور توضیح کی جاتی ہے۔ بائبل مقدس "صحیح تعلیم” (طِطس ۲: ۱) یعنی درست عقائد کا تقاضا  کرتی ہے باقاعدہ علمِ الٰہی کسی خاص عقیدے پر پوری بائبل مقدس کی تعلیم اور دیگر عقائد کے ساتھ

اسکےتعلق کا مطالعہ ہے۔ مثال ک طور پر، خدا کس طرح ایک گنہگار کو راست باز ٹھہرتا یا متصور کرتاہے؟۔راست باز ٹھہرایا جانا خدا ، مسیح اور ہمارے متعلق کیا ظاہر کرتا ہےباقاعدہ علمِ الٰہی دیگر مسیحی تعلیمات کی طرح ہی ابحاث و مباحث کرنا نہیں بلکہ راستبازی اور دین داری میں مضبوط بننا ہے۔ (۱- تیمتھیس ۱: ۴-۵) جیساکہ مصلح ماہرِ الٰہیات کہتے ہیں کہ ” الٰہیات مسیح کے وسیلہ خدا میں زندگی گزارنے کی تعلیم ہے”

لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر طرح کی الہیات مفید ہے۔ جب میں نے ایک باقاعدہ علمِ الٰہی کی کتاب کھول کر پڑھا میں نے سوچا کیا زبردست کتاب ہے ! مصنف ایمان کے متعلق کتنی گہری سوچ رکھتا ہے۔لیکن اسی کتاب میں مصنف نے کہا کہ مسیح کا جسمانی طور پر مردوں میں سے جی اٹھنے کے بارے میں بات کرنا غیر معقول ہے ۔ یہ مصنف غیر ایماندار تھا۔ یہ کہنے کی ضرورت ہی نہیں کہ میں نے کتاب بند کرکے رکھ دی۔ 

باقاعدہ علمِ الٰہی صرف تب ہی مفید ہوسکتی ہے اگر وہ خدا کے کلام کے تابع ہوگی، خصوصاً خوشخبری کے متعلق

(۱۵: ۳-۴ کہ مسیح ہمارے گناہوں کی خاطر صلیب پر مرا اور مردوں میں سے جی اُٹھا۔ (۱-کُرنتھیوں 

اس لئے ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ہم واقعی کچھ نہ کچھ دوسروں سے حتیٰ کہ غیر ایمانداروں سے بھی سیکھ سکتے ہیں  ۔ لیکن جب ہم عقائد اور الٰہیات کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں نہایت دانشمندی سے اپنے اساتذہ کا انتخاب کرنا چاہیے۔۔

؟الہیات کیوں مفید ہے           

باقاعدہ علمِ الٰہی اس لئے مفید ہے کیونکہ علم فضل میں ترقی کرنے کی کُنجی ہے (۱-پطرس۱: ۲، ۲-پطرس ۳: ۱۸)۔ خدا کو ن جانا ہمیشہ کی زندگی کی بنیاد ہے (یوحنا ۱۷: ۳)۔ پولس رسول کے لئے مسیح کا علم تمام چیزوں سے زیادہ قیمتی ہے (فلپیوں ۳:۸)۔ پولس رسول "مسیح کی بے قیاس دولت کی منادی” کرنے کو اپناعزاز سمجھتا ہے (افسیوں ۳:۸) 

اکثر، ہم یہ سوچے بغیر زندگی گزارتے ہیں کہ ہم جو کچھ کرتے ہیں وہ کیوں کرتے ہیں۔ باقاعدہ علمِ الٰہی زندگی کے سب سے بڑے سوالات کے جوابات بائبل سے اخذ کرتی ہے۔ خدا کون ہے؟ دنیا کے لیے اس کا مقصد کیا ہے؟ میں کون ہوں؟ میں یہاں کیوں ہوں؟ برائی کیوں ہے؟ میں اس پر کیسے غالب آؤں؟  کون لوگ ہیں جو میری مدد کر سکتے ہیں    ۔ تاریخ میں کس سمت ہے؟

باقاعدہ علمِ الٰہی زندگی کے بڑے سوالات کا جواب بائبل مقدس سے اخذ کرتی ہے۔

سب سے بڑھ کر مسیحی الٰہیات خدائے ثالوث کو جاننے کا وسیلہ ہے۔ خدا باپ کو اس کی ازلی محبت ، بیٹے کو اس کے بچانے والے فضل اور روح القدس کی شیریں رفاقت میں جو وہ ہمیں خدا اور ایک دوسرے کے ساتھ بخشتا 

)۱۳: ۱۴ ہے  (۲-کُرنتھیوں

خداوند کا عرفان تمام تر انسانی حکمت ، قدرت اور دولت سے زیادہ قیمتی ہے (یرمیاہ ۹: ۲۳-۲۴)۔ خدا اپنے                    ۱۷:۱۷کلام کو ہمیں آزاد کرنے اور ہمیں پاک بنانے کے لئے استعمال کرتا ہے جیساکہ وہ خود پاک ہے (یوحنا   : ۳۱-۳۲ :۸)

؟ہم کیسے مفید طریقے سے الہیات کا مطالعہ کرسکتے ہیں 

الٰہیات کو مفید بنانے کی زمہ داری محض مصنف پر ہی منحصر نہیں ہے ۔یہ کام ساتھ ہی قاری کا بھی ہے۔ :یہاں چند ہدایات ہیں کہ کیسے ہم علمِ الٰہی کا مفید استعمال کرسکتے ہیں

۱-

محبت کے فروغ کے لئے الٰہیات کا مطالعہ کریں ناکہ مغروری کے لئے۔ علم ہمیں تکبر کے لئے ابھارتا.   (۸:۱لیکن اگر ہمارا مقصد محبت ہے تو ہم دوسرں کی ترقی کا باعث ہوں گے (۱-کُرنتھیوں 

۲-

  بائبل مقدس کی روشنی میں الٰہیات کا مطالعہ کریں ۔

بائبلی حوالہ جات کو دیکھیں ، سیاق و سباق میں ان کا مطالعہ کریں ۔ بِیرِیّہ کے رہنے والوں کی مانند بنیں 

(۱۷: ۱۱ جو "روز بروز کِتابِ مُقدّس میں تحقِیق کرتے تھے” تاکہ سنی ہوئی باتوں کو پرکھ سکیں(اعمال 

دُعا کے ساتھ الہیات کا مطالعہ کریں ۳۔

ناصرف خدا کے بارے میں پڑھیں بلکہ خدا کی موجودگی میں پڑھیں ۔ مطالعہ کے ساتھ خدا کی تلاش

       (٦۳: ۵-۸۔ کریں۔ اپنی روح کو اس کے جلال اور فضل سے سیر کریں(زبور 

(۱۲: ۳۰.اپنی ساری عقل سے خدا سے محبت رکھیں     (مرقس

۴-

مسیح پر ایمان رکھتے ہوئے الہیات کا مطالعہ کری۔

مسیح خدا کا کلام ہے ، خدا کو منکشف کرنے والا (یوحنا ۱:۱، ۱۸)۔ اس پر انحصار کریں کہ وہ آپ کے ذہن کو کھولے تاکہ )۲۴: ۲۵آپ کتابِ مقدس کو سمجھ سکیں۔ (لوقا 

۵-

(۲: ۷توجہ اور غور و خوض کے ساتھ الہیات کا مطالعہ کریں (۲-تمیتھیس 

ہم کچھ کتب کو چند نکات سمجھنے کے لئے جلد بازی میں پڑھتے ہیں لیکن مفید الہیات محتاط مطالعہ کی متقاضی ہے۔

٦-

اپنی حدود کو جانتے ہوئے الہیات کا مطالعہ کریں۔ 

ہم خدا نہیں ہیں، لہٰذا یہ خیال کرنا انتہائی بیوقوفی ہے کہ ہم خدا کو مکمل طور پر جان سکتے ہیں(زبور ۱۴۵: ۳)۔ لیکن آپ انسان ہیں جو خدا کی صورت پر خلق کئے گئے (پیدائش ۱: ۲۷) ۔ پس مسیح کے فضل سے آپ خدا کو 

(۵: ۲۰۔ جان سکتے ہیں (۱-یوحنا 

۷-

خدا کے جلال کے لئے الہیات کا مطالعہ کریں 

کثرت سے خدا کی تمجید اور شکر گزاری کریں جو اپنی ذات کا انکشاف کرتا ہے (زبور ۱۱۹: ۱٦۴)۔ یہ الہیات کو فردوس کا پیش خیمہ بنا دیتا ہے۔

یہ مضمون سب سے پہلے لیگنئیر منسٹریز کے بلاگ میں شائع ہو چکا ہے۔