رسولوں کا عقیدہ
مَیں ایمان رکھتا ہوں خُدا قادرِ مطلق باپ پر، جس نے آسمان اور زمین کو پیدا کیا اور اُس کے اکلوتے بیٹے ہمارے خُداوند یسوع مسیح پر جو رُوح القدس کی قدرت سے پیٹ میں پڑا۔ کنواری مریم سے پیدا ہوا پنطس پیلا طس کی حکومت میں دُکھ اُٹھایا، مصلوب ہوا، مر گیا اور دفن ہوا۔(عالم ِ ارواح میں اتر گیا)تیسرے دن مُرودوں میں جی اُٹھا ۔ آسمان پر چڑھ گیا اور خدا قادرِ مطلق باپ کی داہنی طرف بیٹھا ہے جہاں سے وہ زندوں اور مُردوں کی عدالت کرنے کو آئے گا۔