تدریسی ساتھی
تدریسی ساتھی لیگنئیر منسٹریزکی خدمت کے لئے منفرد نعمتیں ، وسیع تجربہ اور مددگارنقطہ نظر لاتے ہیں۔وہ ہمارے بنیادی مقصد پر قائم رہنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ مستقبل میں بشارتی خدمت کے بارے میں مطلع کرنے اور اس کا واضح بیان کرنے میں معاون ہیں۔ ڈاکٹر آرسی سپرول اور بورڈ نے مختلف اشخاص کی ٹیم کو موجود اور مستقبل کی خدمت میں مددکے لئے جمع کیا ہے ۔بائبل اور الہیاتی دیانتداری کے لئے خُدا پر بھروسہ کرتے ہوئے (۲۔تیمیھس ۲باب۲آیت) ہم قابل اُساتذہ کے لئے شکر گزار ہیں۔
سینکلئیر بی فرگوسن
ڈاکٹر سینکلئیر بی فرگوسن لیگنئیر منسٹریز کا ایک تدریسی ساتھی ہے اور ریفارمڈ تھیولوجیکل سیمنری میں سسٹیمیٹک تھیولوجی کا جانسلر پروفیسر ہے۔ اس سے پہلے وہ ساوتھ کیرولینا کے شہرکولمبیا کی ریاست میں فرسٹ پریسبٹیرین چرچ میں سینئیر پاسٹر کے طور پر خدمت کر چکا ہے اور اُس نے دو درجن سے زائد کتب لکھی ہیں جس میں ’’پورا مسیح‘‘ ’’روح القدس‘‘، ’’ صرف مسیح میں‘‘ اور ’’ خُدا کے لئے وقف شدہ‘‘ شامل ہیں
ڈبلیو رابرٹ گاڈ فری
ڈاکٹر ڈبلیو رابرٹ گاڈ فری لیگنئیر منسٹریز کا تدریسی ساتھی اور کیلیفورنیا میں ویسٹ منسٹر سیمنری کااعزازی صدر اور کلیسیا ئی تاریخ کا پروفیسر ہے۔ وہ لیگنئیر کی کلیسیائی تاریخ کے سروے کی چھ رخی سلسلہ کے نمایاں اُستاد ہیں۔ اُس کی بہت ساری کتب میں ’’خُدا کی تخلیق کا نمونہ‘‘ اصلاح کے خاکے‘‘، ’’ غیر متوقع سفر‘‘اور ’’زبور سے محبت کرنا سیکھو‘‘ شامل ہیں۔
سٹیفن جے نیکولس
ڈاکٹر سٹیفن جے نیکلوس ریفارمیشن بائبل کالج کے صدر اور لیگنئیر منسٹریز کے چیف ایکڈمک آفیسر ہونے کے ساتھ لیگنئیر منسٹریز کاتدریسی ساتھی بھی ہے۔ وہ کلیسیا ئی تاریخ اور اوپن بُک میں پانچ منٹ کی پاڈ کاسٹ کی میزبانی کرتا ہے۔ وہ متعدد کتب کا مصنف ہے جن میں ’’ہمارے اور ہماری نجات کے لئے‘‘، جوناتھا ایڈوارڈز: اُس کی زندگی ، خیال اور امن واعتماد کی ایک منضبط سیاحت ‘‘ شامل ہیں ۔ اور وہ لوتھر کا ورثہ ‘‘ کتاب میں شریک مصنف ہے جو کراس وے کی تھیولوجین آن دی کرسچن لائف سیریز میں شامل ہے۔
برک پارسن
ڈاکٹر برک پارسن سین فورڈ فلوریڈا میں سینٹ اینڈریو ز چیپل کاسینئیر پاسٹر ہے اور لیگنئیر منسٹریز کا چیف پبلیشنگ آفیسر بھی ہے۔ ٹیبل ٹاک میگزین کا مدیر اور لیگنئیرمنسٹریز کا تدریسی ساتھی ہے۔ وہ پریسبٹیرین چرچ آف امریکہ میں ایک مخصوص شدہ خادم اور چرچ پلانٹنگ فیلو شپ کا ڈائریکٹر ہے۔وہ ’’ہمیں عقیدوں کی کیا ضرورت ہے ؟‘‘ کتاب کا مصنف ہے ۔ اور خُدا اور جان کیلون کی یقین دہانی کے مدید اور جان کیلون کی ’’لیٹل بُک آن دی کرسچن لائف ‘‘ کے ترجمہ کار اور شریک مدیر بھی ہے۔
ڈیرک ڈبلیو ایچ تھامس
ڈاکٹر ڈیرک ڈبلیو ایچ تھامس ساوتھ کیرولینا کے شہر کولمبیا میں فرسٹ پریسبٹیرین چرچ کا سینئیر پاسٹر ہے اور ریفارمڈ تھیولوجیکل سیمنری میں سسٹیمیٹک اور پاسٹرل تھیولوجی کا چانسلر پروفیسر ہے۔۔ وہ لیگنئیر منسٹریز کا تدریسی ساتھی اور بہت ساری کتب کا مصنف ہیے جن میں’’ہمیں انجیل کس طرح گھر لاتی ہے‘‘، ایوب پر کیلون‘‘ اور ڈاکٹر سینکلئیر کے ساتھ ’’ یسوع مسیح ابنِ خُدا اور منجی ‘‘ شامل ہیں۔