کیلسدونی (خلقدونی) عقیدہ
ہم آبائے کلیسیاکی پیروی کرتے ہوئے سب متفقہ طور پر لوگوں کو سکھاتے ہیں کہ واحد اور اُسی بیٹے ہمارے خداوند یسوع مسیح کا اقرار کریں جو الوہیت میں کامل اور بشریت میں بھی کامل ہے۔حقیقی خُدا اور حقیقی انسان جو عقلی روح اور بدن رکھتا ہے۔ الوہیت کے اعتبار سے باپ کے ساتھ ہم اصل ،بشریت کے اعتبار سے ہمارے ساتھ ہم ذات، ہر بات میں ہماری طرح مگر گناہ سے مبرا ہے۔ الوہیت کے اعتبار سے تمام زمانوں سےپہلے باپ سے مولود اور اِس آخری زمانہ میں ہمارے اور ہماری نجات کے لئے بشریت کے اعتبار سے خُدا کی ماں اورکنواری مریم سے پیدا ہوا۔ ایک اور اُسی مسیح ، بیٹے ، خُداوند،واحد مولود کو بغیر امیزش، بغیر تبدیلی، بغیرتقسیم اور دو ذاتوں میں بے تعلقی کے بغیر تسلیم کیا جائے۔ اور ذاتوں کا امتیاز اِن کے آپس میں اتحاد سے کسی بھی طور پرموقوف نہیں ہوتا بلکہ ہر ایک ذات کے خواص محفوظ رہتے اور ایک شخصیت اور ہستی میں میں یکجا ہو جاتے ہیں۔ وہ دو شخصیات میں منقسم نہیں بلکہ واحد اور اکلوتے بیٹے ، واحد مولود،کلام ِ خُدا اورخُداوند یسوع مسیح میں پائے جاتے ہیں ۔ جیسا کہ نبیوں نے ابتدا سے اُس کی بابت بیان کیا اور خُداوند یسوع مسیح نے خود بھی ہمیں سکھایا اور آبائے کلیسیا نے ہمارے حوالے کیا ہے۔